وریام والا،،واصف نول ایس ایچ او تھانہ وریام والا حاجی حکیم طاہر محمود جنجوعہ صدر انجمن تاجران قائم روڈ وریام والا نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب بھر میں وزیر اعلی پنجاب محترمہ مریم نواز صاحبہ کی طرف سے ائی جی پنجاب کی طرف سے پتنگ فروشوں کے خلاف ہونے والا کریک ڈاؤن بہت اچھا عمل ہے-
اس پتنگ بازی کی اڑ میں کئی ماؤں کی گودیں کئی بہنوں کے بھائی کئی بھائیوں کے بازو اس پتنگ بازی کے شوقین حضرات کیوجہ سے کئی اپنی قیمتی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے احتجاجی بیان ریکارڈ کرواتے ہوئے حکیم طاہر محمود جنجوعہ نے کہا کہ ہم ڈی پی او جھنگ راشد ہدایت ڈی ایس پی سرکل شور کوٹ مہر محمد حیات سرگانہ کے بھی مشکور ہیں-
جنہوں نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے ایسے جان لیوا عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن شروع کیاہوا ہے الحمدللہ ہمارے علاقے میں ایسا پتنگ بازی کا کوئی کاروبار نہیں ہے اس کے باوجود بھی واصف نول نے اپنی ٹیم کو الرٹ کررکھا ہے جس پر تاجر برادری انکے ساتھ ہے اور ان شاءاللہ ساتھ رہے گی-
شیخ غلام مصطفٰی سی ای او و چیف ایڈیٹر جھنگ آن لائن نیوز 923417886500 +وٹس آپ