جھنگ / پولیس مقابلہ
جھنگ : علی آباد کے قریب شہریوں کو لوٹنے والے تین موٹر سائیکل سوار مسلح افراد کو پولیس کا منہ توڑ جواب،
جھنگ : پولیس کے جرات مندانہ تحرک سے ڈاکو ٹوبہ روڈ کی طرف فرار ہوئے، ترجمان پولیس
جھنگ : پولیس کا تعاقب ، بوکھلاہٹ میں ساتھی ڈاکو کی اندھا دھند فائرنگ کے نتیجے میں ایک ڈاکو زخمی، بقیہ فرار، ترجمان پولیس
جھنگ : زخمی ہونے والے ڈاکو کی شناخت اظہر کے نام سے ہوئی ہے، جو راہزنی ، ڈکیتی اور رابری کے دوران اقدام قتل کی 17 وارداتوں میں ملوث نکلا
جھنگ : زخمی ڈاکو زخموں کی تاب لاتے ہوئے ہسپتال میں دم توڑ گیا، ترجمان پولیس
جھنگ : فرار ملزمان کی گرفتاری کیلئے ناکہ جات کو الرٹ کردیا گیا ہے، سرچ آپریشن جاری ہیں، ترجمان پولیس
جھنگ : ڈاکوؤں کے ہاتھوں لٹنے والے شہریوں نے پولیس کے بروقت ایکشن اور بہادری کو سراہا، ترجمان پولیس
جھنگ : ڈی پی او محمد راشد ہدایت کی طرف سے پولیس افسران کی تحسین، کہا شاباش جھنگ پولیس
جھنگ : شہریوں کے جان و مال کا تحفظ ہمارا فرض ہے ، فرض کی راہ میں جان کی پرواہ نہیں کریں گے، ڈی پی او محمد راشد ہدایت
جھنگ : چند روپوں کیلئے معصوم شہریوں کی جانیں لینے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں ، ڈی پی او محمد راشد ہدایت
جھنگ : سماج دشمن عناصر کے خلاف شہریوں کے تعاون کیساتھ قانونی شکنجا کسا جائے گا، ڈی پی او محمد راشد ہدایت
شیخ غلام مصطفٰی سی ای او و چیف ایڈیٹر جھنگ آن لائن نیوز 923417886500 +وٹس آپ