شورکوٹ (رانا محمد شبیر بیوروچیف سے) شورکوٹ کینٹ کے گھنے جنگل کے بلاک نمبر 3 میں اچانک آگ بھڑک اٹھی آگ نےجنگل کے بڑے رقبے کو اپنی لپیٹ میں لے لیا جنگل میں آگ لگنے سے کروڑوں روپے کے قیمتی درخت جل کر خاکستر ہوگئے، رپورٹ ڈاکٹر غلام اللہ فاروقی ،مہر ریاض موہانہ

شورکوٹ(رانا محمد شبیر بیورو چیف)جنگلات میں اچانک لگنے والی آگ نے سینکڑوں درخت جلا دیئے
تفصیلات کے مطابق شورکوٹ کینٹ کے گھنے جنگل کے بلاک نمبر 3 میں اچانک آگ بھڑک اٹھی آگ نےجنگل کے بڑے رقبے کو اپنی لپیٹ میں لے لیا جنگل میں آگ لگنے سے کروڑوں روپے کے قیمتی درخت جل کر خاکستر ہوگئے

،جنگلات کا عملہ اپنی مدد آپ کے تحت آگ بجھانے کی ناکام کوشش میں مصروف جبکہ محکمانہ اور انتظامی غفلت کے سبب ریسکیو 1122 کی فائر بریگیڈ بروقت نہ پہنچنے سے بڑی تباہی ہوئی اور کئی گھنٹے گزرنے کے باوجود آگ پر قابو نہ پایا جاسکا جبکہ عوامی و سماجی حلقوں کا کہنا ہے –

کہ محکمہ جنگلات کی ملی بھگت سے ہر سال چوری شدہ درختوں کی کٹائی چھپاکر آگ لگانا وطیرہ بن چکا ہے اور کبھی بھی موثر انکوائری سامنے نہیں آئی جبکہ شورکوٹ کینٹ جنگلات کا شمار پنجاب کے بڑے جنگلات میں ہوتا ہے جو کہ اب تباہی کے دہانے پر ہے-

شیخ غلام مصطفٰی سی ای او و چیف ایڈیٹر جھنگ آن لائن نیوز 923417886500 +وٹس آپ

Leave a Comment