شورکوٹ (رانا محمد شبیر بیورو چیف) شورکوٹ شہراور مضافات میں بکرے چور گینگ متحرک چند روز میں تین وارداتوں کے دوران شہری 9 عدد بھیڑوں ،بکروں اور بکریوں سے محروم ہو گئے –
سماجی حلقوں کا آر پی او فیصل آباد اور ڈی پی او جھنگ سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ شورکوٹ شہر اور مضافات میں بکرے چورگینگ متحرک ہو گیا جبکہ گینگ کے پے درپے جانور چوری کے واقعات کے پیش آنے لگے چند روز قبل موضع بھنگو غربی کے رہائشی عمیر کے گھر سے نامعلوم چوردن دیہاڑے 2شاخ بکرے لے اڑے جبکہ دوسری واردات کے دوران بستی آرائیاں والا کے رہائشی امام بخش کے مکان سے نامعلوم چور رات کی تاریکی میں 2بکرے اور 2بھیڑیں چرا کر لے گئے –
اسی طرح گزشتہ روز دن دیہاڑے جھنگ روڈ تین پلی کے رہائشی محمدسلیم کے گھر کے باہر بندھے 2 بکرے اور 1 بکری نامعلوم چور چرا کر فرار ہو گئے شورکوٹ شہر بھر میں آئے روز چوری چکاری کی وارداتوں میں بڑ ے پیمانے پر ہونیوالے اضافے سے شہر میں خوف کی فضا ء قائم ہے-
شورکوٹ کے سماجی حلقوں نے آر پی او فیصل آباد اور ڈی پی او جھنگ سے شہر میں بڑھتی ہوئی چوری کی وارداتوں پر فوری نوٹس کا مطالبہ کیا ہے۔
شیخ غلام مصطفٰی سی ای او و چیف ایڈیٹر جھنگ آن لائن نیوز 923417886500 +وٹس آپ