رپورٹ (عرفان حیدر سیال / ڈسٹرکٹ کرائم رپورٹر )معروف ماہر تعلیم پروفیسر ڈاکٹر ملا خان حیدری کے بیٹے ، ینگ انجنئرز ایسوسی ایشن کے صدر انجنئیر اورنگزیب خان نول کی اسلام آباد میں وفاقی وزرا کو عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد ۔۔۔۔
اسلام آباد۔ انجنئیر اورنگزیب خان نول نے اسلام آباد میں چئیرمین پرائم منسٹر یوتھ پروگرام رانا مشہود خان سے ملاقات کر کے ان کو مبارکباد دی ۔
ملاقات میں ملکی ترقی میں نوجوانوں نے کردار کی اہمیت پر بات ہوئی ۔ انجنئیر اورنگزیب خان نے چئیرمین کو مختلف اقدامات کی تجویز دی جن سے ملک نے نوجوان طبقے کو قومی ترقی میں اپنا مثبت کردار ادا کرنے کا موقع ملے گا ۔ ملاقات میں اورنگزیب خان نے اپنے حلقے پی پی 126 میں یوتھ پروگرام اور ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام کے کیمپ لگانے کی بھی درخواست کی ۔ رانا مشہود نے انجنئیر اورنگزیب کی تجاویز کو سراہا اور ان حتی الامکان عملی جامہ پہنانے کی یقین دہانی کرائی ۔
مزید برآں انجنئیر اورنگزیب نے وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تاررڑ اور وفاقی وزیر صحت ڈاکٹر مختار احمد بھرتھ کو مبارکباد دی اور باہمی امور پر گفتگو کی ۔
شیخ غلام مصطفٰی سی ای او و چیف ایڈیٹر جھنگ آن لائن نیوز 923417886500 +وٹس آپ