جھنگ (شیخ غلام مصطفٰی) تھانہ مسن کے علاقہ اڈا پیر کوٹ کے قریب بذریعہ فائر نوجوان کے زخمی ہونے کا معاملہ، ڈی پی او محمد راشد ہدایت کے فوری نوٹس پر ملزم کو بروقت گرفتار کر لیا گیا،رپورٹ پروفیسر حکیم طاہر محمود جنجوعہ ،ڈاکٹر غلام اللہ فاروقی بیورچیف جھنگ آن لائن نیوز

جھنگ ( ) تھانہ مسن کے علاقہ اڈا پیر کوٹ کے قریب بذریعہ فائر نوجوان کے زخمی ہونے کا معاملہ ڈی پی او محمد راشد ہدایت کے فوری نوٹس پر ملزم فرحت عباس کو بروقت گرفتار کر لیا گیا،

تفصیلات کے مطابق تھانہ مسن کے علاقہ اڈا پیر کوٹ کے قریب ایک افسوس ناک واقعہ پیش آیا فرحت نامی شخص نے مبینہ طور پر دوستی کے تنازعے پر فضل عباس کو فائر کیا جو غلطی سے امیر حسن نامی جوان کو ٹانگ میں لگا، مضروب کو طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کردیا گیا-

حالت خطرے سے باہر ہے ، گرفتار ملزم کے خلاف قانونی کاروائی کا آغاز کردیا گیا ہے، اس موقع پر ڈی پی او محمد راشد ہدایت کا کہنا تھا کہ ملزم کو قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی، والدین متشدد رویوں کی روک تھام کیلئے بچوں کی تربیت پر توجہ دیں، انسانی جان کا کوئی نعم البدل نہیں ، عوام کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنائیں گے-

شیخ غلام مصطفٰی سی ای او و چیف ایڈیٹر جھنگ آن لائن نیوز 923417886500 +

Leave a Comment