وریام والا جھنگ (شیخ غلام مصطفٰی)تھانہ وریام کے علاقہ چک نمبر 483 کے رہائشی شریف النفس انسان اور ان کے دو بیٹوں پر تھانہ آٹھارہ ہزاری میں بے بنیاد اور من گھڑت مقدمہ پر کھلی کچہری میں ڈی پی او جھنگ نے اپنے وعدہ پورا کر دیا، شام سورج غروب ہونے سے پہلے انصاف مل گیا ، جانئیے مکمل تفصیل جھنگ آن لائن نیوز پر پروفیسر حکیم طاہر محمود جنجوعہ ،ڈاکٹر غلام اللہ فاروقی ،مہر ریاض موہانہ بیورچیف جھنگ آن لائن نیوز

کھلی کچہری میں پیش ہونے والے بزگ کا مسئلہ فوری طور پر حل کروا دیا گیا
تفصیلات کے مطابق
جھنگ (شیخ غلام مصطفٰی )
جھنگ کے نواحی گاؤں چکنمبر 483 کے رہائشی ایک غریب اور شریف انسان 2 باپ بیٹے محمد عرفان اور والد محترم محمد شریف پر ایک بے بنیاد اور من گھڑت قصے کے تحت بے بنیاد ایف آئی آر 146/24 تھانہ 18 ہزاری میں درج ہوئی-

تھی جو کہ بالکل غلط تھی صرف ایک غریب اور بے بس انسان کو ذلیل و خوار کرنے کے لیے تھی لیکن جھنگ ڈی پی او محمد راشد ہدایت کے پاس کھلی کچہری میں بزرگ باپ بیٹے نے پیش ہو کر اپنا موقف پیش کیا جس پر ڈی پی او محمد راشد ہدایت نے فوری طور پر ایکشن لیتے ہوئے تفتیشی کو طلب کر کے ایس پی اور ڈی ایس پی کے زیر نگرانی مقدمہ کی مکمل انکوائری کروا کے 18 اپریل 2024 کو سورج غروب ہونے سے قبل غریب بزرگ محمد شریف کو انصاف دلوا دیا گیا-

اور الحمد اللہ ڈی پی او جھنگ محمد راشد ہدایت نے بزرگ محمد شریف اور اس کے بیٹے پر درج مقدمہ کو بے بنیاد قرار دے کر خارج کر دیا اور بزرگ محمد شریف اور اس کے بیٹے محمد عرفان کو باعزت طور پر رخصت کیا جس پر محمد شریف کا کہنا تھا کہ میں ڈی پی او محمد راشد ہدایت کا بے حد مشکور ہوں جنہوں نے میری فوری طور پر دادرسی کی-

شیخ غلام مصطفٰی سی ای او و چیف ایڈیٹر جھنگ آن لائن نیوز 923417886500 +

Leave a Comment