جھنگ (شیخ غلام مصطفٰی) تھانہ شورکوٹ سٹی کی بڑی کارروائی ،تین ڈکیت گینگ کے بارہ ملزمان کو گرفتار کرکے 25 لاکھ روپے نقدی و دیگر اشیائے برآمد کر لئے، ڈی پی او جھنگ ،ڈی ایس پی شورکوٹ اور شہریوں کی جانب سے تھانہ شورکوٹ سٹی کے ایس ایچ او فیصل رزاق کاہلوں اور ان کی پوری ٹیم کو سراہا ہے، ڈی پی او جھنگ کی جانب سے نقد انعام مع تعریفی سرٹیفکیٹ دینے کا اعلان، رپورٹ رانا محمد شبیر ،پروفیسر حکیم طاہر محمود جنجوعہ ،ڈاکٹر غلام اللہ فاروقی بیورچیف جھنگ آن لائن نیوز

شورکوٹ (رانا محمد شبیر بیوروچیف)ڈی پی او محمد راشد ہدایت کے احکامات پر تھانہ شورکوٹ سٹی پولیس کا ڈی ایس پی شورکوٹ مہر محمد حیات سرگانہ کی زیرنگرانی کریمنلز گینگز کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ۔

تھانہ شورکوٹ سٹی پولیس کی ڈکیت گینگز کے خلاف بڑی کارروائی ،ڈی ایس پی شورکوٹ مہر محمد حیات سرگانہ اور ایس ایچ او تھانہ شورکوٹ سٹی فیصل رزاق کاہلوں نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے میڈیا نمائندگان کو بتایا ہے کہ 3 ڈکیت گینگز کے 12 ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا۔ گرفتار ملزمان سے 25 لاکھ روپے نقدی ، 2 عدد موٹر سائیکل اور 11 پسٹل برآمد کر لیے تفصیلات کے مطابق گرفتار گینگز میں اسد عرف اسدی گینگ ، عبدالرحمان گینگ اور محمد حسین گینگ شامل ہیں ۔ گرفتار ڈکیت گینگز کے ملزمان سے 25 لاکھ روپے نقدی ، 2 عدد موٹر سائیکل اور 11 پسٹل برآمد کئے گئے ہیں۔ ڈکیت گینگز مختلف اضلاع اور شورکوٹ سرکل کے اطراف میں ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث ہیں اس موقع پر ڈی ایس پی شورکوٹ مہر محمد حیات سرگانہ نے بتایا ہے کہ ڈی پی او جھنگ محمد راشد ہدایت نے ڈکیت گینگز کی گرفتاری پر ایس ایچ او تھانہ شورکوٹ سٹی فیصل رزاق کاہلوں ، اے ایس آئی منظر عباس ، اے ایس آئی صدام حسین اور اے ایس آئی اعجاز حسین کو شاباش دیتے ہوئے نقد انعام اور تعریفی سرٹیفکیٹ کا اعلان بھی کیا ہے

۔ ڈی پی او کا کہنا تھا کہ ڈکیت گینگز کی گرفتاری جدید ٹیکنالوجی بروئے کار لاتے ہوئے عمل میں لائی گئی ہے ۔جھنگ پولیس شہریوں کے تحفظ اور امن و امان کے قیام کیلئے ہمہ وقت کوشاں ہے ۔

ڈی پی او کا مزید کہنا تھا کہ جرائم پیشہ عناصر کی سرکوبی کیلئے ضلع بھر میں خصوصاً کرائم پاکٹس پر مؤثر گشت اور سنیپ چیکنگ کا عمل جاری ہے تاکہ جرائم کے تدارک کے ساتھ شہریوں میں احساس تحفظ پیدا کیا جا سکے ۔

شیخ غلام مصطفٰی سی ای او و چیف ایڈیٹر جھنگ آن لائن نیوز 923417886500 +وٹس آپ

Leave a Comment