وریام والا جھنگ (شیخ غلام مصطفٰی) کسان کپاس کی بہتر پیداوار کے لئے ماہ اپریل ہی میں کاشت کو یقینی بنائیں، زمین کی تیاری پر خصوصی توجہ دی جائے، گہرا ہل /چیزل ہل چلا کر ہارڈ پین توڑیں، ان خیالات کا اظہار محترمہ سدرہ حنیف زراعت آفیسر مرکز وریام والا ضلع جھنگ نے مختلف چکوک آبادی اور موضع جات کے کسانوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، کپاس جیسی سونا اگلنے والی فصل کی بہتری کیلئے مزید کیا مشورے دئیے جانئیے مکمل تفصیل جھنگ آن لائن نیوز پر پروفیسر حکیم طاہر محمود جنجوعہ ،شاہد ظفر ملک سے

زراعت آفس وریام والا کے زیر اہتمام مختلف موضع جات اور چکوک آبادی میں میٹنگز کی گئیں
تفصیلات کے مطابق

وریام والا جھنگ (شیخ غلام مصطفٰی )
ضلع جھنگ کے معروف علاقہ وریام والا میں زراعت آفسیر کے زیر اہتمام جھنگ کے مختلف علاقوں موضع جات اور چکوک آبادی میں شاندار میٹنگز کی گئیں زراعت آفیسر مرکز وریام والا میڈم سدرہ حنیف نے کاشتکاروں سے کپاس کی زیادہ کاشت ک حوالے سے بات چیت کرتے ہوئےکہا کہ
اپریل کے مہینے میں کاشت مکمل کریں
جس میں میڈم سدرہ حنیف کا کہنا تھا کہ بہترین پیداوار اور منافع پانے کے لیے گندم کی کٹائی کے بعد خالی ہونے والے رقبے پر کپاس کی جلدازجلد کاشت کو یقینی بنائیں-

میڈم صاحبہ کا کسانوں سے گفتگو کرتے ہوئے مزید کہنا تھا کہ
اچھی پیداوار اور بہترین منافع کے لئے ضروری ہے کہ زمین کی تیاری پر خاص توجہ دی جائے
گہرا ہل/چیزل ہل چلاکر ہارڈ پین توڑیں۔
زمین کو لیزر/لیول کیا جائے فاسفورس اور پوٹاش والی کھادوں کا استعمال بوقت کیا جائے جس سے آپ کی کپاس کی پیداوار میں بھی خاطر خواہ اضافہ بھی ہو گا منافع بخش بھی ہو جائے گی-

اپریل میں کپاس لگائیں ۔۔ ۔ بہترین پیداوار اور منافع پائیں۔۔۔ ملکی معیشت مضبوط بنائیں

شیخ غلام مصطفٰی سی ای او و چیف ایڈیٹر جھنگ آن لائن نیوز 923417886500 +وٹس آپ

Leave a Comment