شورکوٹ:گیس ری فلنگ کرنے والے دوکان دار نے شہری پر گیس کھول دی
شورکوٹ (رانا محمد شبیر بیوروچیف)صابر چوک گیس ری فلنگ کرنیوالے دوکان دار اور شہری میں تکرار کا معاملہ گیس ری فلنگ کرنے والے دوکان دار نے شہری پر سلنڈر گیس کھول دیا-
گیس کھولنے سے علاقے بھر میں ایل پی جی گیس پھیل گئی جس پر قریبی موجود افراد نے جلدی سے گیس بند کرکے سب کی جان بچائی شہریوں نے عوام الناس کی جان خطرہ میں ڈالنے والے دوکاندار کے خلاف سخت قانونی کارروائی کا مطالبہ کیا ہے-
شیخ غلام مصطفٰی سی ای او و چیف ایڈیٹر جھنگ آن لائن نیوز