احمد پور سیال/جھنگ(ضیغم عباس عاجز سے)اکادمی ادبیات پاکستان اور سلطان نور حسین فاؤنڈیشن کے اشتراک سے جھنگ کے ادیبوں کے ساتھ فخر کشمیر ہال حضرت سلطان باھو ؒ احمد پورسیال میں ایک نشست کا اہتمام کیا گیا –
جس میں اکادمی ادبیات پاکستان کی چیئرپرسن ڈاکٹر نجیبہ عارف ڈائریکٹر جنرل اکادمی ادبیات پاکستان سلطان ناصر ڈاکٹر صاحبزادہ کاشف سلطان صاحبزادہ سلطان محسن علی صاحبزادہ ندیم سلطان صاحبزادہ بازید سلطان معروف شاعر نیاز علی محسن مگھیانہ ممتاز بلوچ صاحبزادہ ثمن سلطان ڈاکٹر اقبال ندیم ملانہ (گولڈ میڈلسٹ) اینکر پرسن علی امجد چوہدری ڈاکٹر عبد السمیع ملانہ سمیت سینکڑوں افراد نے شرکت کی اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر نجیبہ عارف نے کہا کہ سلطان باہو باہو کی نگری میں آنے کا مقصد جھنگ کے ادیبوں کو درپیش مسائل کا جائزہ لینے کے ساتھ نئے لکھاریوں اور نوجوان شعراء کی حوصلہ افزائی کرنا ہے-
شیخ غلام مصطفٰی سی ای او و چیف ایڈیٹر جھنگ آن لائن نیوز 923417886500 +وٹس آپ