جھنگ (ریاض شاہد خان) قلم کا وقار اور صحافت کا تقدس برقرار رکھنے والے صحافیوں کی عظمت کو میرا سلام، تین مئی عالمی یومِ آزادیِ صحافت پر پاکستان کے تمام صحافی بھائیوں کو مبارکباد پیش کرتے ہیں، وائس چیئرمین فلور ملز ایسوسی ایشن پنجاب، چیئرمین فلور ملز ایسوسی ایشن ضلع جھنگ و سابق سینئر وائس پریزیڈنٹ جھنگ چیمبر آف کامرس سردار زاہد خان کی میڈیا سے گفتگو، رپورٹ ڈاکٹر غلام اللہ فاروقی ،انیس احمد پوری نمائندہ خصوصی جھنگ آن لائن نیوز

قلم کا وقار اور صحافت کا تقدس برقرار رکھنے والے صحافیوں کی عظمت کو میرا سلام ۔ زاہد خان بلوچ
تین مئی عالمی یومِ آزادیِ صحافت پر پاکستان کے تمام صحافی بھائیوں کو مبارکباد پیش کرتے ہیں ۔

جھنگ ( بیورو رپورٹ) وائس چیئرمین فلور ملز ایسوسی ایشن پنجاب، چیئرمین فلور ملز ایسوسی ایشن ضلع جھنگ و سابق سینئر وائس پریزیڈنٹ جھنگ چیمبر آف کامرس سردار زاہد خان بلوچ نے کہا ہے کہ میڈیا قومی مفاد مدنظر رکھتے ہوئے ذمہ دارانہ اور درست رپورٹنگ کرے ، میڈیا کو جعلی خبروں کے سدباب اور اخلاقی اقدار کے لیے کردار ادا کرنا چاہیے۔

انہوں نے صحافیوں اور میڈیا ورکرز کو سلام پیش کرتے ہوئے حریت فکر کے محافظوں کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔زاہد خان بلوچ نے کہا کہ غزہ میں کوریج کے دوران جان قربان کرنے والے صحافی ہیرو ہیں، جبر سے لڑنا اور سچائی سامنے لانا ہی آزادی صحافت کے عالمی دن کا پیغام ہے۔

انہوں نے کہا کہ آزادی اظہار جمہوریت کی بنیاد اور معاشرے میں سچائی کی پکار ہے، حکومت کو میڈیا کے لیے سازگار ماحول پیدا کرنے کے لیے اپنا بھرپور کردار ادا کرنا ہوگا۔ صحافت اور میڈیا آزادی جمہوریت کی بنیاد ہیں ۔ میڈیا اور اظہار آزادی پر پختہ یقین رکھتے ہیں۔

شیخ غلام مصطفٰی سی ای او و چیف ایڈیٹر جھنگ آن لائن نیوز 923417886500 +وٹس آپ

Leave a Comment