وریام والا شورکوٹ (شیخ غلام مصطفٰی) تھانہ وریام والا پولیس کی منشیات فروشوں کے خلاف کاروائیاں جاری ،نواحی چک نمبر 493 باٹیانوالہ سے شراب فروخت کرنے والے ملزم سے شراب برآمد، گرفتار کرکے مقدمہ درج کر لیا گیا،رپورٹ پروفیسر حکیم طاہر محمود جنجوعہ بیورچیف پنجاب جھنگ آن لائن نیوز

شورکوٹ ،ڈی پی او جھنگ راشد ہدایت ڈی ایس پی شور کوٹ مہر محمد حیات سرگانہ کی ہدایت پر ایس ایچ او تھانہ وریام والا مہر ریاض سپرا کی زیر نگرانی مظہر حسین زاہد سب انسپکٹر نےمخبر کی اطلاع پر ناصر عباس ولد عبدالعزیز قوم کمہار چکنمبر 493باٹیانوالہ جو کہ شراب کشید کرکے فروخت کرتا تھا اسے 10لیٹر شراب سمیت گرفتار کر کے اس کے خلاف مقدمات درج کروا دیا – میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مہر ریاض احمد سپرا انسپکٹر مظہر حسین زاہد سب انسپکٹر نے کہا کہ کرائم کرنے والے محکمہ سے بچ نہیں سکتے ہمارا کام عوام الناس کی جان لے ومال کا تحفظ ہے صحافی اور پولیس کا چولی دامن کا ساتھ ہے ہم نے ملکر کرائم کا خاتمہ کرنا ہے اور ایسے ناسوروں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری رکھنا ہے –

یہ میرا عزم ہے ہم نے ملکر نوجوان نسل کو نشہ جیسی بری لعنت سے بچانا ہے جس کیلئے پولیس کے جوان دن رات باقاعدگی سے محنت کر رہے ہیں-

شیخ غلام مصطفٰی سی ای او و چیف ایڈیٹر جھنگ آن لائن نیوز 923417886500 +

Leave a Comment