احمد پور سیال میں تنطیم بزم قلم کے زیر اہتمام مشاعرہ ،ملک بھر سے شعراء کرام کی شرکت، شعراء نے محفل لوٹ لی، شرکاء کی داد پہ داد، رپورٹ ضیغم عباس عاجز بیورچیف جھنگ آن لائن نیوز

احمد پور سیال/جھنگ(ضیغم عباس عاجز سے)مشاعرہ کسی بھی معاشرے کے لیے بہترین تربیت گاہ ہے
گذشتہ روز معروف ادبی تنظیم بزمِ قلم کے زیرِ اہتمام گورنمنٹ ہائی سکول احمد پور سیال میں شاندار مشاعرہ منعقد ہوا –

جس کی صدارت اردو ادب کے صاحبِ اسلوب شاعر جناب سرور خان سرور نے فرمائی مشاعرے کے مہمانانِ خصوصی نامور نمائندہ شاعر راکب مختار شورکوٹ ، ہر دلعزیز شاعر ندیم راجہ راجن پور اور نوجوان نسل کے پسندیدہ شاعر دانش نقوی جھنگ تھے جبکہ مہمانانِ اعزاز میں راو آفتاب عارض ملتان ، احمد عالمگیر ہراج کبیر والہ ، ساجد رضا خان جھنگ ، نوید انجم گڑھ مہاراجہ ، طارق عزیز گڑھ موڑ ، آصف شکیل گڑھ مہاراجہ اور فراز احمد تھے-

مقامی شعراء میں ظفر احمد پوری ، اسد رضا سحر ، عمران عالی ، ثقلین میثم اور قائم بھٹی نے اپنا کلام پیش کیا
نظامت کے فرائض قائم بھٹی اور طاہر عباس ملک نے سر انجام دیے-

مشاعرے کا باقاعدہ آغاز تلاوتِ کلام پاک سے کیا گیا جس کی سعادت حماد حیدر نے حاصل کی جبکہ نعتِ رسولِ کریم کی سعادت محمد آصف رضا کے حصے آئی مشاعرے میں شہر بھر سے کثیر تعداد میں ادبی ذوق رکھنے والے احباب نے شرکت کی اہلیانِ احمد پور سیال نے اسد رضا سحر اور طاہر عباس ملک کی ادبی کاوشوں کو خراج تحسین پیش کیا-

.
.صدرِ مشاعرہ سرور خان سرور کا کہنا تھا بزمِ قلم نے احمد پور سیال میں ادبی میلہ سجا دیا بزمِ قلم جس طرز سے فروغِ ادب کے لیے کام کر رہی ہے وہ قابلِ ستائش ہے مشاعرے میں صحافی برادری سمیت شہر بھر سے تشنگانِ علم و ادب نے بھر پور شرکت کی تمام شعرا نے شاندار کلام پیش کیا اور بھر پور داد و تحسین حاصل کی اہلیانِ احمد پور سیال کا کہنا تھا ایسی محافل کسی نعمت سے کم نہیں اور بزمِ قلم کے پلیٹ فارم پر نامور شعرا کا آنا تاریخ میں درج ہو گا-

مشاعرہ کے آخر پر احمد پور سیال سے تعلق رکھنے والے شاعر زوار مختار حسین کربلائی کی یاد میں تمام مہمان شعرا کو زوار مختار حسین کربلائی ایوارڈ دیا گیا صاحبِ صدر نے اسد رضا سحر صدر بزمِ قلم کو بھی زوار مختار حسین کربلائی ایوارڈ دیا گیا –

مشاعرے کی میڈیا کوریج سوشل میڈیا پارٹنرز میاں محمد رمضان جنجیانہ اور ذیشان حیدر ذیشی رائٹس نے کی اختتام پر طاہر عباس ملک بانی بزمِ قلم اور اسد رضا سحر صدر بزمِ قلم نے آنے والے تمام مہمانان کا شکریہ ادا کیا-

شیخ غلام مصطفٰی سی ای او و چیف ایڈیٹر جھنگ آن لائن نیوز 923417886500 +

Leave a Comment