جھنگ :بجلی چوروں کا خاتمہ کرکے دم لیں گے، سیاسی قائدین باالخصوص علاقہ کی عوام ہمارے ساتھ تعاون کرے، ٹاسک فورس ٹیم کھیوہ کے انچارج مہرصفدرنوازشاکرڈب،رپورٹ مہر خالد وجھلانہ سینئر کرائم رپورٹر جھنگ آن لائن نیوز

جھنگ۔بیورو رپورٹ۔ علاقہ سے بجلی چوری کاخاتمہ کرکےدم لیں گے بجلی چور کسی رعائیت کے مستحق نہیں چیئرمین واپڈاہیڈروپاوریونین مہر صفدرنوازشاکرڈب –

تفصیلات کے مطابق چیف ایگزیکٹو آفیسر محمد عامرپنوں کے ویثرن کے مطابق ایس ای سرکل جھنگ شیخ مدثرعلی کے احکامات کی روشنی میں ایکسیئن فسٹ ڈویثرن جھنگ راؤانعام اللہ خان کی ہدایات پر ایس ڈی او فیسکوسب ڈویثرن کھیوہ محمد اسماعیل خالدقریشی کی سربراہی میں انچارج ٹاسک فورس ٹیم مہرصفدرنوازشاکرڈب ٹیم ممبران مہر محمد ارشدسمورمحمدفاروق خان مہر مرتضیٰ مرجانہ نے دوران چیکنگ ماہ اپریل اوررواں ماہ مئی میں مختلف جگہوں سے19بجلی چوروں کو ڈائریکٹ سپلائی چلاتےہوپکڑ کرنہ صرف بھاری جرمانےکیئے-

بلکہ تھانہ صدر جھنگ تھانہ موچیوالاجھنگ تھانہ لنگرانہ چنیوٹ تھانہ بھوانہ چنیوٹ میں مقدمات درج کروا دیئے اس موقع پر پرمیڈیاٹیم سے بات کرتے ہوئے ٹاسک فورس ٹیم کھیوہ کے انچارج میٹر انسپکٹر وچیئرمین واپڈاہیڈروپاوریونین مہر صفدرنوازشاکرڈب نے کہاکہ ہمارے آفیسران ہرمیٹنگزمیں یہی حکم جاری کرتےہیں کہ بجلی چوروں کے خلاف کوئی رعائیت نہیں برتنی رات کواکثرہمارےایس ڈی او محمد اسماعیل خالدقریشی ساتھ ہوتے ہیں ہم ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جھنگ محمد راشدہدائیت کےبھی بےحدمشکورہیں-

جوہمارےساتھ ہرممکن تعاون کرتےہیں میری پوری ٹیم سمیت دفترکےسٹاف کابھی ممنون ہوں جو بجلی چوروں کے خلاف ٹاسک فورس ٹیم کی طرح کام کررہے ہیں میں آپ میڈیاکےپلیٹ فورم سےجھنگ کے سیاسی قائدین باالخصوص علاقہ کی عوام سے گزارش کرتےہیں کے بجلی چوروں کے خلاف ہمارے ساتھ تعاون کریں اور مزید سیاسی قائدین کوچاہیئےکہ بجلی چوروں کی سفارش نہ کریں کیونکہ بجلی چوری کی وجہ سے عام صارفین پراثرپڑھتاہے-

شیخ غلام مصطفٰی سی ای او و چیف ایڈیٹر جھنگ آن لائن نیوز 923417886500 +

Leave a Comment