جھنگ : شورکوٹ کینٹ کے علاقہ چک نمبر 412 میں پاک فضائیہ کے تربیتی طیارے معراج کے گرنے کا معاملہ
جھنگ : ڈی ایس پی شورکوٹ ، ایس ایچ او اور بھاری نفری کے ہمراہ موقع پر پہنچ گئے۔
جھنگ : پولیس اور ریسکیو 1122 کی ٹیمیں موقع پر حفاظتی اقدامات میں مصروف ہیں۔
جھنگ : طیارے کا حادثہ فنی خرابی کے باعث رفیقی ائیر بیس سے 12 کلومیٹر کے فاصلے پر رونما ہوا
جھنگ : پائلٹ طیارے سے بحفاظت ایجیکٹ ہو گیا، جبکہ شہری اخلاق احمد زخمی ہوا ہے جسے ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
جھنگ : آگ پر قابو پا لیا گیا ہے، جبکہ کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
جھنگ : پولیس کی ٹیمیں جائے حادثہ کے اطراف میں نگرانی کے عمل کو یقینی بنا رہی ہیں۔