جھنگ : تھانہ سٹی کے علاقہ فیصل آباد پھاٹک کے قریب دوکان میں آگ لگنے کا معاملہ، دو افراد زخمی
جھنگ : ڈی ایس پی سٹی ، ایس ایچ او اور بھاری نفری کے ہمراہ موقع پر پہنچ گئے،
جھنگ : ریسکیو 1122، پولیس اور سول ڈیفنس کے باہمی تعاون سے آگ پر قابو پا لیا گیا ہے۔
جھنگ : زخمیوں کو طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے،حالت خطرے سے باہر ہے۔
جھنگ : ابتدائی معلومات کے مطابق دوکان میں آگ شارٹ سرکٹ کی وجہ سے لگی۔
جھنگ : دوکان سے تمام سلنڈروں کو باہر نکال لیا گیا ہے۔
جھنگ : سول ڈیفنس کی مدعیت میں تھانہ سٹی میں ذمہ داران کے خلاف مقدمے کا اندراج کیا جارہا ہے۔
جھنگ : قانون شکن سرگرمیوں کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے گا، ڈی پی او محمد راشد ہدایت
جھنگ آج گیس دھماکہ میں شدید جھلسنے والے دوکاندار اور ملازم کو ڈی ایچ کیو انتظامیہ کی طرف سے شفٹ کرنے سے روک دیا گیا –
ملازم شدید جھلس گیا جیسے اس کے لواحقین سی ایم ایچ کھاریاں لے جانا چاہتے تھے مگر ڈی ایچ کیو انتظامیہ نے کہا کہ دوکاندار اور ملازم پر ایف آئی آر درح ہوئی ہے جسے جھنگ انتظامیہ کی طرف سے حکم ہے کہ اس کو کہی شفٹ نہیں کرنا –
ہمیں جیسے حکم ملے گا تب مریض لے جانے دے گے دوسری طرف ملازم کے لواحقین نے اپیل کہ مریض کی حالت تشویش ناک ہے کونسا یہ۔دہشت گرد ہے جو روک کیا گیا اگر ہمارے مریض کو کچھ ہو گیا تو کون۔ذمہ دار ہوگا-
شیخ غلام مصطفٰی سی ای او و چیف ایڈیٹر جھنگ آن لائن نیوز 923417886500 +