اٹھارہ ہزاری(شیخ غلام مصطفٰی) اٹھارہ ہزاری پولیس اور ٹریفک پولیس آٹھارہ ہزاری چوک اور گردونواح میں ناجائز تجاوزات کے خاتمے کیلئے میدان میں آگئی

اٹھارہ ہزاری (شیخ غلام مصطفٰی) ایس ایچ او تھانہ آٹھارہ ہزاری مہر اخلاق احمد نول نے اپنی نفری اور ٹریفک پولیس کے ہمراہ اٹھارہ ہزاری چوک پر پیدل چلنے والے افراد سمیت ٹریفک کی روانی میں رکاوٹ بننے والی عوامل کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے ناجائز تجاوزات کو راستے سے ہٹا دیا گیا…

اس موقع پر شہریوں نے ایس ایچ او تھانہ آٹھارہ ہزاری مہر اخلاق احمد نول سمیت دیگر ملازمین کی جانب کڑی دھوپ میں ناجائز تجاوزات کو ختم کرنے پر بہت خوشی کا اظہار کیا ہے اور اس بات کا اعادہ کیا ہے کہ یہ ناجائز تجاوزات عارضی طور پر ختم ہونے کے بجائے اس کا مستقل حل نکالا جائے.

شیخ غلام مصطفٰی سی ای او و چیف ایڈیٹر جھنگ آن لائن نیوز 923417886500 +

Leave a Comment