وریام والا جھنگ (شیخ غلام مصطفٰی) کپاس کی جدید ٹیکنالوجی کے متعلق رہنمائی فراہم کرنے کے لیے نواحی موضع ککوالہ (قائم بھروآنہ) ڈیرہ پیر ظفر حسین شاہ پر یوم کاشتکاران کا انعقاد ،یوم کاشتکاران میں ڈاکٹر یونس اسسٹنٹ ڈائریکٹر زراعت توسیع شورکوٹ ،میڈم سدرہ حنیف زراعت آفیسر توسیع مرکز وریام والا ، مہر محمد سرور زراعت آفیسر توسیع مرکز شورکوٹ نے شرکت کی، رپورٹ پروفیسر حکیم طاہر محمود جنجوعہ ،ڈاکٹر غلام اللہ فاروقی بیورچیف جھنگ آن لائن نیوز

کپاس کی کاشت کے فروغ کو یقینی بنانے کے لیے محکمہ زراعت توسیع مرکز وریام والا کے زیرِ اہتمام یوم کاشتکاران کا انعقاد کیا گیا
پروگرام میں کثیر تعداد میں کپاس کے کاشتکاروں نے شرکت کی –

کپاس کی جدید ٹیکنالوجی کے متعلق رہنمائی فراہم کرنے کے لیے شورکوٹ کے نواحی گاؤں موضع ککوالہ (قائم بھروآنہ) ڈیرہ پیر ظفر حسین شاہ کے ڈیرہ پر یوم کاشتکاران کا منعقد کیا گیا۔
یوم کاشتکاران میں ڈاکٹر یونس اسسٹنٹ ڈائریکٹر زراعت توسیع شورکوٹ ،میڈم سدرہ حنیف زراعت آفیسر توسیع مرکز وریام والا ، مہر محمد سرور زراعت آفیسر توسیع مرکز شورکوٹ نے شرکت کی –

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر یونساسسٹنٹ ڈائریکٹر زراعت توسیع شورکوٹ نے وزیر اعلی پنجاب مریم نواز صاحبہ کے ویژن کے مطابق کاشتکاروں کی فلاح کے لئے بنائی گئی سکیموں کے بارے میں آگاہ کیا اور کپاس کی بحالی کے بارے بھی حکومتی اقدامات کے بارے میں بتایا مزید سموگ کے حوالے سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کاشتکار گندم کی باقیات کو آگ ہرگز نہ لگائیں –

یہ ماحولیاتی آلودگی اور سموگ کا باعث بنتی ہے اور قانوناً جرم ہے۔
سدرہ حنیف زراعت آفیسر توسیع مرکز وریام والا نے کپاس کی پیداواری ٹیکنالوجی کے متعلق تفصیل سے بیان کیا –

اس ضمن میں انہوں نے کاشتکاروں سے گزارش کی کہ وہ محکمہ زراعت توسیع کے عملے کے ساتھ رابطے میں رہتے ہوئے زرعی مشاورت حاصل کریں اور اپنی فی ایکڑ پیداوار میں اضافہ ممکن بنائیں۔ مزید بتایا کہ گندم کی کٹائی کے فوراً بعد کاشتکار جلد ازجلد کپاس کی کاشت مکمل کریں اور سفارش کردہ بیج کو زہر لگا کر کاشت کریں۔ کپاس کی فصل کو ملکی معیشت میں اہم مقام حاصل ہے۔

شیخ غلام مصطفٰی سی ای او و چیف ایڈیٹر جھنگ آن لائن نیوز 923417886500 +

Leave a Comment