جھنگ (شیخ غلام مصطفٰی) ایس ایچ او تھانہ موچیوالہ مہر عنصر عباس سپرا کی زیر نگرانی مخبر کی اطلاع پر کاروائی ،دو ملزمان سے بڑی مقدار میں چرس برآمد، جبکہ ناجائز اسلحہ رکھنے والے معروف نوجوان کو بھی دھر لیا ،منشیات فروش معاشرے کے وہ ناسور ہیں جو نوجوان نسل کو تباہ کرنے پر تلے ہوئے ہیں، اگر اپنی نسل کو منشیات کی لعنت سے دور رکھنا ہے تو ایسے عوامل کے متعلق فورا پولیس کو اطلاع دیں گرفتار کرکے قانون کے مطابق سزا دلوائیں گے ایس ایچ او تھانہ موچیوالہ مہر عنصر عباس سپرا کی میڈیا سے گفتگو

ایس ایچ او تھانہ موچیوالہ مہر عنصر عباس سپرا کی زیر نگرانی سب انسپکٹر شیر افگن ہمراہ نفری کے مخبر کی اطلاع پر افتخار عرف کھارو ولد عبدالغفور قوم مسلم شیخ سکنہ چک نمبر 169 گرواہ جو کہ بدنام زمانہ منشیات فروش ہے کو پل گرواہ سے گرفتار کرکے 1520 گرام چرس –

جبکہ مخبر ہی کی اطلاع پر مسمی گل انار ولد احمد علی سوجا قوم بلوچ سکنہ چک نمبر 216 کو مدھانی جٹ کے مقام پر 600 گرام چرس مع 4350 نقدی جو چرس بیچ کر کمائے تھے کو گرفتار کر لیا گیا –

جبکہ اے ایس آئی خان شہباز نواز نے غلام اکبر ولد محمد خان سکنہ چک نمبر 449 30 بور پسٹل مع 2ضرب زندہ گولیاں برآمد کرکے گرفتار کر لیا گیا اور مقدمہ درج ہوا-

اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ایس ایس ایچ او تھانہ تھانہ موچیوالہ مہر عنصر عباس سپرا کا کہنا تھا کہ منشیات فروش معاشرے کے وہ ناسور ہیں جو نوجوان نسل کو تباہ کرنے پر تلے ہوئے ہیں، ان کے خلاف کاروائیاں جاری رہیں گی –

انہوں نے علاقہ کی عوام سے اپیل کی کہ وہ منشیات فروش قابل رحم نہیں ہیں یہ نہ صرف آپ ہی کی نسل کو تباہ کر رہے ہیں بلکہ معاشرے میں بگاڑ کی وجہ بھی بن رہے –

شیخ غلام مصطفٰی سی ای او و چیف ایڈیٹر جھنگ آن لائن نیوز 923417886500 +

Leave a Comment