اٹھارہ ہزاری (شیخ غلام مصطفٰی) تھانہ آٹھارہ ہزاری کے ایس ایچ او مہر اخلاق احمد نول کی زیر نگرانی منشیات فروشوں و دیگر جرائم پیشہ افراد کے خلاف موثر کاروائیاں جاری، دو ملزمان سے ناجائز اسلحہ و چرس کی بڑی مقدار برآمد کرکے مقدمہ درج کر لیا گیا، جب سے اے ایس آئی چمن عباس انچارج چوکی روڈ سلطان تعینات ہونے ہیں جرائم پیشہ کے خلاف گھیرا تنگ کر دیا گیا، رپورٹ پروفیسر حکیم طاہر محمود جنجوعہ

اٹھارہ ہزاری پولیس کی منشیات فروشوں کے خلاف منظم کاروائیاں جاری عامر رضا عرف بھالو سے 1360 کلو گرام چرس برآمد ملزم گرفتار

جبکہ ناجائز اسلحہ رکھنے والے ملزم شاہ زیب کو بھی دھر لیا گیا اسلحہ برآمد کر کے تھانہ اٹھارہ ہزاری میں مقدمہ درج کر لیا گیا –

جھنگ (کرائم رپورٹر) تفصیلات کے مطابق اٹھارہ ہزاری پولیس کی انسپکٹر مہر اخلاق احمد نول ایس ایچ او کی سربراہی میں منشیات فروشوں اور دیگر جرائم پیشہ عناصرکے خلاف موثر کارروائیاں جاری ہیں ملزم شاہ زیب سے ناجائز اسلحہ جبکہ عامر عرف بھالو سے 1360 کلو گرام چرس برآمد کر کے علحیدہ علحیدہ مقدمات درج کر لئے گئے –

اس موقع پر ایس ایچ او تھانہ اٹھارہ ہزاری انسپکٹر مہر اخلاق احمد نول نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آئی جی پنجاب، آر پی او فیصل آباد ، اور ڈی پی او جھنگ محمد راشد ہدایت ،ڈی ایس پی سرکل مہر ندیم افضال کے احکامات پر منشیات فروشوں کے خلاف کے کریک ڈاؤن کے واضح احکامات کی روشنی میں کاروائیاں جاری ہیں –

نوجوان نسل کو منشیات جیسی لعنت سے برباد نہیں ہونے دیں گے ہم اعلی افسران کی ہدایات پر دن رات عوام کی حفاظت پر مامور ہیں قانون پاسداری ہر شہری پر فرض ہے پولیس سے تعاون کریں مشکوک افراد پر کڑی نظر رکھیں اور پولیس کو اطلاع دیں-

تاکہ جرائم کو جڑ سے اکھاڑنے پھینکنے میں آسانی ہو شہریوں کو بہترین انداز سے انصاف فراہم کیا جا رہا ہے ڈی پی او جھنگ محمد راشد ہدایت اور ڈی ایس پی سرکل مہر ندیم افضال کے احکامات پر تھانہ اٹھارہ ہزاری کے تمام علاقوں کو کرائم فری بنائیں گے-

جس پر ڈی پی او جھنگ محمد راشد ہدایت اور ڈی ایس پی سرکل مہر ندیم افضال نے تھانہ اٹھارہ ہزاری پولیس کی ساری ٹیم کی کارکردگی کو سراہا اور شاباش دی-

شیخ غلام مصطفٰی سی ای او و چیف ایڈیٹر جھنگ آن لائن نیوز 923417886500 +

Leave a Comment