شورکوٹ (رانا محمد شبیر بیوروچیف)ڈی ایس پی شورکوٹ مہر محمد حیات سرگانہ نے پولیس ملازمین کے ہمراہ حکومت پنجاب کی طرف سے بنائے گئے بے نظیر انکم سپورٹ کے سنٹر گورنمنٹ ہائی سکول شورکوٹ سٹی کا دورہ کیا اس موقع پر ڈی ایس پی شورکوٹ مہر محمد حیات سرگانہ نے سیکورٹی کے انتظامات چیک کیے اس موقع پر انہوں نے عوامی شکایات پر ایجنٹ مافیا کا سنٹر میں داخلہ بند کر دیا –
اور رقم کی تقسیم کو آسان بنانے کیلئے مزید پولیس نفری تعینات کرنے کا حکم بھی دیا اس موقع پر ڈی ایس پی شورکوٹ مہر محمد حیات سرگانہ نے صحافیوں کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے بتایا ہے کہ سنٹر کے باہر والے گیٹ سے وہی عورتیں اندر آئیں –
جن کو رقم مل سکے اور غیر متعلقہ اشخاص اور عورتوں کا داخلہ بند کر دیا ہے سنٹر میں آنے والی مستحق خواتین کیلئے چھاؤں اور پانی کا انتظام کیا جائے انہوں نے یہ بھی کہا ہے کہ اگر میں بھی کسی کی سفارش کروں یا میری طرف سے یا میرے عملہ کی طرف سے سفارشی کارڈ آئے تو اسے بھی رجیکٹ کر دیا جائے –
اس موقع پر سنٹر میں آنے والی مستحق خواتین نے بتایا ہے کہ ڈی ایس پی شورکوٹ کے دورہ کرنے سے سیکورٹی کے انتظامات ٹھیک ہو گئے ہیں جس سے خواتین کو رقم کی تقسیم میں آسانی ہوئی ہے ڈی ایس پی شورکوٹ خود موقع پر اپنی نگرانی میں رقم تقسیم کرواتے رہے انہوں نے ڈیوائس چلانے والوں کو بھی سسٹم چلانے کے حوالے سے بریفنگ دی-
شیخ غلام مصطفٰی سی ای او و چیف ایڈیٹر جھنگ آن لائن نیوز 923417886500 +