وریام والا جھنگ (شیخ غلام مصطفٰی) جھنگ پولیس کو مطلوب سلور کلر کی لاہور نمبری( 1929) کار کے زریعے لڈا ماہنی سمیت متعدد پٹرول پمپس اور تیل ایجنسیوں پر لاکھوں روپے مالیت کا پٹرول بھروا کر فرار گروہ کی تلاش، پولیس کی جانب سے گرفتاری کیلئے کوششیں جاری

وریام والا جھنگ (شیخ غلام مصطفٰی) 5جون کو علی الصبح سلور کلر کی کار لاہور نمبری 1929 میں سوار ایک گروہ نے تھانہ وریام والا کے علاقے موضع لڈاماہنی میں قطبیہ چوک پر واقع ڈاکٹر یوسف ملیانہ کی پٹرول ایجنسی سے ستر ہزار روپے کا ڈیزل ڈلوایا-

پٹرول کار میں ایک اضافی رکھے ڈرم اور دو کینوں میں ڈلوایا گیا، جب پٹرول فل ہو گیا تو وریام والا لڈاماہنی روڈ جو کہ گل گشت کی طرف جاتا ہے حویلی کینال سے گزر کر شورکوٹ کی جانب فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے-

بتایا گیا ہے کہ اسی کار نے قبل ازیں ماجھی سلطان پھاٹک، اٹھارہ ہزاری ،چنڈ بھروانہ میں بھی اسی انداز کی واردات کرکے فرار ہو چکے ہیں –

اگر یہ مشکوک کار کسی بھی علاقہ میں دیکھی جائے تو فوراً پولیس ہیلپ لائن 15 پر کال کرکے اس گروہ کو گرفتار کروانے میں مدد کی جائے، نہ جانے مزید کتنی جگہ سے اسی تسلسل کے ساتھ واردات کرکے وہ فرار ہو جاتے ہیں-

شیخ غلام مصطفٰی سی ای او و چیف ایڈیٹر جھنگ آن لائن نیوز 923417886500 +

Leave a Comment