شورکوٹ : خیبر پختون خواہ میں جمعیت اہل حدیث کے علماء کرام کا یکے بعد دیگرے ٹارگٹ کلنگ پر مرکزی جمعیت اہل حدیث ضلع جھنگ نے احتجاجی بیان میں کہا ہے کہ علماء انبیاء کرام کی میراث ہیں، ان کا انتہائی بے دردی سے قتل افسوس ناک امر ہے، جس کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے، رپورٹ پروفیسر حکیم طاہر محمود جنجوعہ

شورکوٹ,مرکزی جمعیت اہلحدیث تحصیل جھنگ کے امیر محمد یونس مرکزی جمعیت اہلحدیث تحصیل جھنگ کے ناظم ملک ندیم اہلحدیث یوتھ فورس ضلع جھنگ کے صدر حافظ ثاقب سرور ساقی جمعیت اساتذہ ضلع جھنگ کے صدر پروفیسر حکیم طاہر محمود جنجوعہ سینیئر نائب ناظم شیخ محمد عارف حافظ عثمان لطیف شیخ شاہد اقبال نے اپنے ایک احتجاجی بیان میں کہا کہ آۓ روز علماء حق کو بے دردی سےقتل کردیا جاتا ہے کیا علماء کرام کا خون سستا ہے کیا انکے وارث نہیں ہیں-

کیا ان کے لئے قانون نہیں ہے کیا مجرم ازاد ہیں کیا علماء کرام پاکستانی شہری نہیں ہیں علمائے دین کے بچوں کو یتیم کرتے ہوئے تمہارے دل نہیں کانپتے میرا موجودہ خیبر پختونخوا کی حکومت کی حکومت سے سوال ہے کہ ایک ہی ہفتہ میں علماء اہلحدیث کو ٹارگٹ کرکے قتل کرنے کا یہ دوسرا واقعہ ہے رات کو اہلحدیث کی مسجد میں مولانا عبدالناصر کو عشاء کی نماز پڑھتے ہوئے نامعلوم افراد نے شہید کردیا-

مرکزی جمعیت اہلحدیث اس واقعے کی بھر پور مذمت کرتے ہوئے حکام کو فوری نوٹس لینے اور قاتلوں کو فی الفور گرفتار کرکے تختہ دار پر لٹکایا جائے علماء کرام کے ساتھ ہونے والا یہ عمل قابل مزمت ہے علماء کرام چاہے کس مسلک کے ہوں انکی جان و مال کا تحفظ حکومت وقت کی زمہ داری ہے ہمارا حکومت خیبر پختونخواسے مطالبہ ہے کہ ان ملزمان کو گرفتار کر کے انہیں قرار واقع سزا دی جائے اور انہیں کیفر کردار تک پہنچایا جائے-

شیخ غلام مصطفٰی سی ای او و چیف ایڈیٹر جھنگ آن لائن نیوز 923417886500 +

Leave a Comment