18 ہزاری کا تاریخی اور مقامی قبرستان دربار عالیہ حضرت بابا پیر تاج دین اج بھی بنیادی سہولتوں سے محروم –
18 ہزاری کا مقامی قبرستان جو کہ حضرت بابا پیر تاج دین رحمت اللہ تعالی علیہ کی وجہ سے مشہور و معروف ہے
اج کے ترقی یافتہ دور میں بنیادی سہولتوں سے محروم، چار دیواری نہ ہونے کے برابر
استقبالیہ گیٹ ٹوٹ پھوٹ کا شکار، مزارات پر انے والے زائرین کے لیے ٹھنڈے پانی کا انتظام تک نہیں ہے جبکہ سالانہ لاکھوں کے حساب میں ٹھیکے کی مد میں پیسہ یہاں سے اکٹھا کیا جاتا ہے-
مگر افسوس کہ یہاں پر کوئی سہولت نظر نہیں اتی عوام کے لیے لگایا گیا واحد واٹر کولر بھی ٹوٹ پھوٹ کا شکار
2014 میں سیلاب کے بعد بننے والی چار دیواری انتظامیہ کی غفلت کی وجہ سے ٹوٹ پھوٹ کا شکار سماجی شخصیت
موٹیویشنل سپیکر تجزیہ نگار
تحسین حیات اعوان
نے ڈپٹی کمشنر جھنگ
محمد عمیر اور وزیراعلی پنجاب
محترمہ مریم نواز صاحبہ سے مطالبہ کیا ہے دربار عالیہ حضرت پیر تاجدین کی چار دیواری اور گیٹ لگوا کر قبرستان کے اندر انتظامات کو بہتر کیا جائے اور انے جانے والی عوام کے لیے ٹھنڈے پانی کے کولر لگوائے جائیں-
شیخ غلام مصطفٰی سی ای او و چیف ایڈیٹر جھنگ آن لائن نیوز 923417886500 +