احمد پور سیال:گذشتہ شام معروف ادبی تنظیم بزمِ قلم کے زیرِ اہتمام خوبصورت شاعر فرخ عدیل کے اعزاز میں شامِ شاعری کا اہتمام کیا گیا جس کی صدارت فرزندِ حضرت کبیر انور جعفری جناب ظفر احمد پوری نے فرمائی –
محفل میں فرزندِ ناصر علی تائب جناب اسد علی تائب ، صدر بزمِ قلم اسد رضا سحر , عامر عیاض ، عمران عالی ،ثقلین میثم اور قائم بھٹی نے کلام پیش کیا شامِ شاعری میں علاقہ بھر سے کافی باذوق احباب شریک ہوئے محفل کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک سے کیا گیا-
جس کی سعادت علی رضا نے حاصل کی محمد قائم نے محسن نقوی کے نعتیہ اشعار سے محفل کو معطر کیا ہلکی ہلکی بارش اور دھیمی ہوا نے ماحول کو مذید خوشگوار بنا دیا تمام شعرا نے شاندار کلام پیش کیا اور سامعین سے بھر ہور داد وصول کی-
مشاعرے کے آخر پر محمد ظفر نے مہدی حسن کی طرز میں غزل گا کر تمام سامعین کو حیران کر دیا آخر میں اسد رضا سحر صدر بزمِ قلم اور پروفیسر طاہر عباس بانی بزمِ قلم نے آنے والے تمام شرکاء کا شکریہ ادا کیا –
محفل میں شریک معروف ماہرِ تعلیم مہر نصرت علی گل اور بشیر احمد ساقی سر پرست بزمِ قلم نے احمد پور سیال میں تواتر سے ہونے والی ادبی تقاریب کو خوب سراہا اور کہا یہ ایسی تمام محافل کا سہرا بزمِ قلم کے سر ہے تمام احباب کو چائے ہیش کی گئی اور مشاعرہ اپنے اختتام کو پہنچا-
رپورٹ ضیغم عباس عاجز بیورو چیف جھنگ آن لائن نیوز
شیخ غلام مصطفیٰ سی ای او و چیف ایڈیٹر جھنگ ان لائن نیوز نیٹ ورک 03417886500+