مخبری پر اسسٹنٹ کمشنر شورکوٹ ریٹائرڈ لیفٹیننٹ محمد اسفند یار کی پولیس کے ہمراہ چکن شاپ پر چھاپہ، مردہ مرغیاں اور گوشت برآمد، قصاب گرفتار، رپورٹ رانا محمد شبیر بیوروچیف جھنگ ان لائن نیوز نیٹ ورک

شورکوٹ (رانا محمد شبیر بیوروچیف) شورکوٹ کے نواحی علاقہ دورہ پور سے مردہ مرغیوں کا گوشت فروخت کرنے والا شخص گرفتار مردہ مرغیاں اور گوشت بھی برآمد کر لیا گیا-

اسسٹنٹ کمشنر شورکوٹ ریٹائرڈ لیفٹیننٹ محمد اسفند یار کی مردہ مرغیاں فروخت کرنے والی دوکان پر چھاپہ شورکوٹ کے نواحی علاقہ دوراں پور پل پر مردہ مرغیاں فروخت کرنے والا قصائی گرفتار مردہ مرغیاں اور گوشت برآمد 8 گھگھ کا رہائشی منیر احمد نامی قصائی مردہ مرغیوں کو ذبح کرکے فروخت کر رہا تھا –

خفیہ اطلاع پر اسسٹنٹ کمشنر شورکوٹ ریٹائرڈ لیفٹیننٹ محمد اسفند یار نے موقع پر پہنچ کر کاروائی کی منیر احمد کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کرنے کیلئے تھانہ شورکوٹ سٹی پولیس کے حوالے کر دیا اور تھانہ شورکوٹ سٹی پولیس نے مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی-

اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر شورکوٹ اسفند یار نے صحافیوں کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے کہا ہے کہ میری شہریوں سے اپیل ہے کہ اس طرح کی اطلاع فوری طور پر دیں تاکہ ان جیسے افراد کے خلاف فوری کارروائی کی جا سکے اور مردہ گوشت فروشوں کو کیفرِ کردار تک پہنچایا جا سکے-

شیخ غلام مصطفیٰ سی ای او و چیف ایڈیٹر جھنگ ان لائن نیوز نیٹ ورک 923417886500 +

Leave a Comment