آفیسر سکول سسٹم کینال روڑ جھنگ کے ہونہار طالب علم صاحبزادہ حافظ محمد نجیب مصطفے نے فیصل آباد بورڈ کے میٹرک کے سالانہ امتحان 2024 میں 1064 نمبر لیکرطلبہ میں ضلع بھرمیں شاندار کامیابی حاصل کرلی۔
جھنگ۔شاندار ودرخشاں روایات کے حامل مثالی تعلیمی ادارے آفیسر سکول سسٹم کینال روڑ جھنگ کا ہونہار طالب علم صاحبزادہ حافظ محمد نجیب مصطفے نے اعلیٰ وثانوی تعلیمی بورڈ فیصل آباد کے زیر اہتمام منعقد ہونیوالے میٹرک کلاس دہم کے پہلے سالانہ امتحان2024سائنس گروپ میں کل1200 نمبروں میں سے 1064نمبر لیکرطلبہ میں ضلع بھر میں شاندار کامیابی حاصل کرلی۔
وہ معروف سوشل ایکٹیوسٹ اور سینئر نائب صدر ڈسٹرکٹ پریس کلب جھنگ محمد یوسف رضا بھٹی کے صاحبزادے ہیں۔صاحبزادہ حافظ محمد نجیب مصطفے نے اپنی اس شاندار کامیابی کو رب کائنات کی خصوصی عنائت وکرم نوازی، اپنی انتہائی شفیق،تجربہ کار و فرض شناس اساتذہ کی محنت اور اپنے والدین کی دعاؤں کا ثمر قرار دیا۔
انہوں نے اس عزم کا بھی اظہار کیا کہ انشااللہ رب ذوالجلال کے خاص فضل و کرم سے وہ آئندہ بھی اپنی محنتی وشفیق اساتذہ کی رہنمائی میں اپنی کامیابیوں کا تسلسل جاری رکھنے کیلئے اپنی تمام صلاحیتیں بروئے کار لائیں گی علاوہ ازیں ڈسٹرکٹ پریس کلب اینڈ ڈسٹرکٹ یونین آف جرنلسٹس جھنگ کے عہدیداران و ممبران نے محمد یوسف رضا بھٹی کو ان کے بیٹے کی شاندار کامیابی پر مبارک باد دی ہے ۔
رپورٹ جاوید اقبال ملاح