جھنگ ( ریاض شاہد خان ) ڈی ایس پی احمد پور سیال سردار غضنفر عباس تنگوانی بلوچ نے کہا ہے کہ محرم الحرام میں امن و امان کو یقینی بنایا جا رہا ہے ۔ تحصیل بھر میں تمام مکاتب فکر کے علماء کرام اور ممبران امن کمیٹی سے رابطے میں ہیں ان شاء اللہ جلوس کے روٹس اور وقت کی پابندی کو یقینی بنایا جائے گا، میڈیا سے گفتگو

جلوس کے روٹس اور وقت کی پابندی کو یقینی بنایا جائے گا ۔ سردار غضنفر عباس تنگوانی
تمام مکاتب فکر کے علماء کرام اور ممبران امن کمیٹی سے رابطے میں ہیں۔ ڈی ایس پی احمد پور سیال-

جھنگ ( ریاض شاہد خان ) ڈی ایس پی احمد پور سیال سردار غضنفر عباس تنگوانی بلوچ نے کہا ہے کہ آر پی او فیصل آباد ڈاکٹر محمد عابد خان کے احکامات اور ڈی پی او جھنگ راشد ہدایت کی ہدایات کے مطابق محرم الحرام میں امن و امان کو یقینی بنایا جا رہا ہے ۔ تحصیل بھر میں تمام مکاتب فکر کے علماء کرام اور ممبران امن کمیٹی سے رابطے میں ہیں ان شاء اللہ جلوس کے روٹس اور وقت کی پابندی کو یقینی بنایا جائے گا ۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے میڈیا نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا جن میں ممبر پریس کلب جھنگ ریاض خان منگوانی ، علی رحمان انصاری ، ڈسٹرکٹ کرائم رپورٹر عرفان حیدر سیال ، ڈسٹرکٹ رپورٹر رائل نیوز چوہدری شاہد اقبال ، سینئر پریس فوٹو گرافر محمود الحسن اسامہ ، بیورو چیف جھنگ نیوز رانا رمضان اور نمائندہ خصوصی علی عباس شامل تھے ۔ ڈی ایس پی احمد پور سیال سردار غضنفر عباس تنگوانی بلوچ نے مزید کہا کہ جلوس سے قبل روٹس کی سکریننگ کروائی جا رہی-

اور جلوس کے روٹس اور وقت کی پابندی کو یقینی بنایا جا رہا ہے ۔ وہ تمام مکاتب فکر کے علماء کرام اور ممبران امن کمیٹی سے رابطے میں ہیں جن کی کوارڈینیشن سے علاقے میں امن و امان کی صورتحال کو یقینی بنایا جا رہا ہے ۔

شیخ غلام مصطفیٰ سی ای او و چیف ایڈیٹر جھنگ ان لائن نیوز نیٹ ورک 923417886500 +

Leave a Comment