وریام والا جھنگ :جمعیت اساتذہ ضلع جھنگ کے زیر اہتمام 7 ویں سالانہ فلسفہ شہادت امام حسن وحسین رضی اللہ تعالیٰ عنہ کانفرنس 17جولائی بروز بدھ بعد از نماز ظہر بمقام مرکزی جامع مسجدِ رحمانیہ اہلحدیث بستی توحید اباد وریام والا تحصیل شورکوٹ میں منعقد ہو رہی ہے، جسمیں ملک بھر سے نامور علماء کرام خطاب فرمائیں گے، رپورٹ پروفیسر حکیم طاہر محمود جنجوعہ

وریام والا جمعیت اساتذہ ضلع جھنگ کے زیر اہتمام 7سالانہ فلسفہ شہادت امام حسن وحسین رض کانفرنس 17جولائی بروز بدھ بعد از نماز ظہر بمقام مرکزی جامع مسجدِ رحمانیہ اہلحدیث بستی توحید اباد وریام والا تحصیل شورکوٹ میں سابقہ روایات کی طرح منعقد ہورہی ہے –

کانفرنس زیرِ نگرانی مولانا مہر نور زمان سپرا زیر سرپرستی مولانا ثاقب سرور ساقی صدر اہلحدیث یوتھ فورس ضلع جھنگ زیرِ صدارت پروفیسر حکیم طاہر محمود جنجوعہ صدر جمعیت اساتذہ ضلع جھنگ سٹیج سیکرٹری کے فرائض حضرت مولانا مہر عمر فاروق لڈیانہ تلاوت کلام پاک قاری غلام قاسم مدرس مسجد ہذا مختصر خطاب حافظ عدنان نور طاہر جنجوعہ متعلم جامعہ تعلیم القرآن والحدیث کوٹلہ محمد ظریف خان شور کوٹ کی زیر صدارت منعقد ہورہی ہے –

پروگرام میں ملک بھر سے علماء کرام خطاب فرمائیں گے جن میں خطیب ابن خطیب جانشین حافظ محمد عبداللہ شیخو پوری کے صاحبزادے حضرت مولانا قاری عبد الرحمن شیخوپوری شیخ القرآن حضرت مولانا محمد حسین شیخوپوری رح کے پوتے حضرت مولانا قاری نعیم الرحمن شیخوپوری خطابات ارشاد فرمائیں گے –

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پروفیسر حکیم طاہر محمود جنجوعہ صدر جمعیت اساتذہ ضلع جھنگ نے کہاکہ فلسفہ شہادت امام حسن وحسین رض کانفرنس کرانے کا مقصد صحابہ کرام سے محبت وعقیدت ہے صحابہ کرام کی زندگی ہمارے لیئے عملی نمونہ ہے انکی سیرت پر چل کر ہم نے اپنی زندگیوں کو بدلنا ہے-

صحابہ کرام کی زندگی ہمارے لیئے مشعل راہ ہے یہ سالانہ عظیم الشان کانفرنس اپنی مثال آپ ہے اس کانفرنس میں دور دراز بھر سے سلفی حضرات تشریف لاتے ہیں ہمارا کام شمع جلانا ہے توحید کے پروانے قافلوں کی صورت میں قلبی سکون کیلئے شرکت کرنے پہنچ جاتے ہیں اللہ کریم ہماری تھوڑی سی محنت کو اپنی بارگاہ میں قبول کرکے ہم سب کی نجات کا زریعہ بنائے امین-

شیخ غلام مصطفیٰ سی ای او و چیف ایڈیٹر جھنگ ان لائن نیوز نیٹ ورک 923417886500 +

Leave a Comment