شورکوٹ کے نواحی قصبہ وریام والا میں ہونے والی دو بڑے خاندانوں سپرا اور کرموانہ سیال میں ہونے والی زمینی تنازعہ پر اراکین اسمبلی سمیت دیگر اہم شخصیات کی مداخلت پر دونوں فریقین میں صلح کے لیے کوششیں جاری ہیں –
دونوں علاقہ کی سرکردہ سیاسی و سماجی شخصیات ہیں، مقامی شہریوں نے معاملے کو حل کے لیے اپنے طور پر بھی کوششوں میں مصروف ہیں –
گزشتہ روز ڈی ایس پی شورکوٹ مہر محمد حیات سرگانہ کے دفتر میں ایس پی انویسٹی گیشن جھنگ جاوید اقبال چدھڑ تشریف لائے تھے، حقائق کی روشنی میں انہوں نے دونوں فریقین کو سنا گیا، توقع کی جا رہی ہے کہ جلد پرچہ خارج کر دیا جائے گا اور وریام والا میں امن و امان کو یقینی بنانے کیلئے اقدامات اٹھائے جائیں گے –
شیخ غلام مصطفیٰ سی ای او و چیف ایڈیٹر جھنگ ان لائن نیوز نیٹ ورک 923417886500 +