اٹھارہ ہزاری (شیخ غلام مصطفٰی) علاقہ تھانہ آٹھارہ ہزاری میں ڈکیتی کی واردات کرنے والی تین رکنی ٹیم جو آئے روز ڈکیتی کی واردات کر رہے تھے، جس کی وجہ سے علاقہ میں خوف و ہراس پھیلا ہوا تھا-
مزکورہ ڈکیت گینگ اسلحہ کے زور پر واردات کر رہے تھے، ایس ایچ او تھانہ آٹھارہ ہزاری مہر اخلاق احمد نول نے ملزمان کی فوری گرفتاری کے لیے سپیشل ٹیم تشکیل دی، جس کے نتیجہ میں دو کس ملزمان اکمل شاہ اور علی نقوی کو گرفتار کرکے ملزمان کے قبضے سے چھینی گئی رقم، دو موبائل فون، متعلقہ مقدمات نمبری 435،436،392 تھانہ آٹھارہ ہزاری نے کل نقدی مبلغ 27500اور موبائل فون مالیتی 23500 برآمد کئے گئے-
اور ملزمان کے قبضے سے ایک عدد پسٹل تیس بور، موٹر سائیکل متعلقہ وقوعہ برآمد کرکے ہر دو کس ملزمان کو مقدمات متزکرہ میں حقیقی گنہگار پا کر بند حوالات کرکے جوڈیشل بھجوایا گیا، مقامی پولیس کی اس کاروائی کو لوگوں نے سراہا ہے-
شیخ غلام مصطفیٰ سی ای او و چیف ایڈیٹر جھنگ ان لائن نیوز نیٹ ورک 923417886500 +