گڑھ مہاراجہ..احمد پور سیال میں مسجد میں اذان دیتے نوجوان کو چھری مار کر قتل کردیا گیا۔محلہ سعید آباد میں حاجی محمد اقبال مرحوم کا بیٹا ذیشان حیدر اپنے گھر سے ملحق مسجد میں اذان دے رہا تھا کہ پیچھے سے آصف نے محلہ اور ہوکر چھری کا وار کردیاجس سے وہ شدید زخمی ہوگیا۔ تشویشناک حالت میں اسے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال احمد پور سیال لایا گیا لیکن وہ زخموں کی تاب نہ لاتے دم توڑ گیا۔ پولیس تھانہ احمد پور سیال نے ملزم آصف کو گرفتار کرلیا ۔ملزم آصف منشیات کا عادی ہے ، وجہ قتل سامنے نہیں آسکی