شور کوٹ کی سیاسی و سماجی شخصیت ملک محمد آصف یعقوب ایڈوکیٹ امیدوار ایم پی اے پی پی 128 کی گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان سے ملاقات، مختلف امور پر تبادلہ خیال، رپورٹ پروفیسر حکیم طاہر محمود جنجوعہ

شور کوٹ کی سیاسی و سماجی شخصیت ملک محمد آصف یعقوب ایڈوکیٹ امیدوار ایم پی اے پی پی 128 اپنے بیٹے ملک ارحم حسین کے ہمراہ گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان سے تفصیلی ملاقات –

فیصل آباد
تفصیلات کے مطابق گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان سے
ملک محمد آصف یعقوب ایڈوکیٹ امیدوار ایم پی اے پی پی 128 کی لاہور تفصیلی ملاقات ، ملاقات کے دوران مختلف امور زیر غور لایا گیا جس میں پارٹی اور جھنگ کی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا-

اور گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان کو جھنگ اور شور کوٹ آنے کی دعوت بھی دی گئی جو انہوں نے خندہ پیشانی سے قبول کر لی اور کہا اگست کے آخر میں جھنگ اور شور کوٹ کا دورہ بھی کریں گے –

پارٹی ورکرز اور آئندہ الیکشن اور مختلف امور پر گفتگو کی گئی ملک محمد آصف یعقوب ایڈوکیٹ امیدوار ایم پی اے پی پی 128 کا کہنا تھا کہ پارٹی قیادت کو اس لیے بلایا ہے کہ ہمارے کارکنوں اور ورکرز اور آئندہ کی پالیسیوں سے آگاہ بھی کیا جائے اور جھنگ شور کوٹ میں پارٹی کو مضبوط بنانے میں بھرپور کردار ادا کیا جا سکے –

پاکستان پیپلز پارٹی واحد سیاسی جماعت ہے جس نے ہمیشہ عوام کی خوشحالی اور ترقی کی بات ہے یہ عوام کی پارٹی ہے ذوالفقار علی بھٹو شہید محترمہ بینظیر بھٹو شہید اور شہداء کی پارٹی ہے انشاء اللہ جلد گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان آئیں گے جھنگ پارٹی پوزیشن کو مضبوط بنانے کے لیے ہم اپنا کردار ادا کریں گے-

جب پاکستان پیپلز پارٹی جھنگ میں مضبوط ہو جائے گی یہ مطلب کی سیاسیت کرنے والے سیاسی تتر بتر ہو جائیں گے سردار سلیم حیدر خان نے ملک محمد آصف یعقوب ایڈوکیٹ کو عام ورکرز کی آواز بننے اور پارٹی ورکرز کا خیال رکھنے پر ان کی کارکردگی کو سراہا اور شکریہ ادا کیا-

شیخ غلام مصطفیٰ سی ای او و چیف ایڈیٹر جھنگ ان لائن نیوز نیٹ ورک 923417886500 +

Leave a Comment