شورکوٹ کے نواحی علاقہ قائم بھروانہ میں واقع گندہ نالہ دوکانداروں راہگیروں اور اہل علاقہ کیلئے سر درد بن گیا موٹر سائیکل سوار نالے میں گر کر زخمی-
تفصیلات کے مطابق گندے نالے میں موٹر سائیکل سوار گر کر زخمی جبکہ اہل علاقہ نے موٹر سائیکل سواروں کو اپنی مدد آپ کے تحت نکال لیا شورکوٹ کے نواحی علاقہ قائم بھروانہ جھنگ روڈ پر واقع گندہ نالہ دوکانداروں راہگیروں اور اہل علاقہ کے لیے سر درد بن گیا –
اہل علاقہ نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آئے روز ایسے واقعات رونما ہوتے رہتے ہیں انہوں نے کہا کہ نالے پر نا ہی گزرنے کے لیے پلیاں ہیں اور نا ہی نالے کی صفائی ستھرائی کی جاتی ہےجس سے آئے روز یہاں سے گزارتے ہوئے بچے راہ گیر نالے میں گر کر زخمی ہو جاتے ہیں-
اہلِ علاقہ نے ڈپٹی کمشنر جھنگ اور اسسٹنٹ کمشنر شورکوٹ اسفند یار سے مطالبہ کیا ہے کہ ایک تو نالے کی صفائی کروائی جائے اور نالے کو اوپر سے بند کیا جائے تاک بیماریوں سے بھی محفوظ رہا جا سکے اور ہر طرح کے حادثہ سے بھی بچا جا سکے-
جھنگ ان لائن نیوز نیٹ ورک 923417886500 +