رپورٹ (عرفان حیدر سیال / ڈویثزنل بیوروچیف )شاہد منظور چشتی کو گریڈ اٹھارہ میں ترقی دے کر ڈپٹی ڈائریکٹر آڈٹ اینڈ اکاؤنٹس ڈسٹرکٹ جھنگ تعینات کر دیا گیا۔ انہیں ضلع جھنگ کے لوکل گورنمنٹ اداروں کے ساتھ ساتھ یونیورسٹی آف جھنگ کے آڈٹ اور اکاؤنٹس کے جملہ امور کا اختیار بھی سونپ دیا گیا ہے۔
انہیں سپورٹس اینڈ یوتھ افیئرز ڈیپارٹمنٹ سے ٹرانسفر کر کے جھنگ لگایا گیا ہے۔ اس سے پہلے وہ صوبائی آڈٹ ہیڈ کوارٹر لاہور، ضلع جھنگ، ضلع ٹوبہ ٹیک سنگھ اور لاہور میں مختلف محکموں میں خدمات سر انجام دے چکے ہیں۔
ان کا تعلق صوبائی انتظامی سروس کے ساتویں بیج کے آڈٹ گروپ سے ہے۔ چیف منسٹر پنجاب کی خصوصی منظوری کے بعد انکو جھنگ ٹرانسفر کیا گیا۔ انکا تعلق جھنگ سے ہی ہے اور پیشہ ورانہ صلاحیتوں کے ساتھ ساتھ بہت اچھی شہرت کے حامل افیسر ہیں۔ جھنگ چارج سنبھالنے پر انکا والہانہ استقبال کیا گیا۔
شیخ غلام مصطفیٰ سی ای او و چیف ایڈیٹر جھنگ ان لائن نیوز نیٹ ورک 923417886500 +