جھنگ (شیخ غلام مصطفیٰ) نیشنل کمیشن فار ہیومن ڈویلپمنٹ جھنگ ،بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام جھنگ ،ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی جھنگ اور مقامی کمیونٹی کے باھمی تعاون سے یونین کونسل آفس حویلی بہادر شاہ میں(ریٹائرڈ ) کرنل غضنفر حسین قریشی ایم پی اے کے خصوصی مطالبہ پر خواتین کا رجسٹریشن اور بچوں کے تعلیمی وظائف کا کیمپ لگایا گیا، رپورٹ انور علی جاوید بیوروچیف جھنگ ان لائن نیوز

حویلی بہادر شاہ : نیشنل کمیشن فار ہیومن ڈویلپمنٹ جھنگ ،بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام جھنگ ،ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی جھنگ اور مقامی کمیونٹی کے باھمی تعاون سے یونین کونسل آفس حویلی بہادر شاہ میں(ریٹائرڈ ) کرنل غضنفر حسین قریشی ایم پی اے کے خصوصی مطالبہ پر خواتین کا رجسٹریشن اور بچوں کے تعلیمی وظائف کا کیمپ لگایا گیا ۔

اس کیمپ کے مہمان خصوصی ملک احسان اللّه كمبوہ ڈپٹی ڈائریکٹر این سی ایچ جھنگ و ٹوبہ ٹیک سنگھ سے مہر فراست سیال فیلڈ افیسر این سی ایچ ڈی نے ڈیوائس پر مستحق خواتین کا اندراج کیا اور بچوں کے تعلیمی وظائف بھی آن لائن فیڈ کیے ۔

اس موقع پر ملک احسان اللّه كمبو ڈپٹی ڈائریکٹر این سی ایچ ڈی نے ہمارے ساتھیوں سے بات چیت کرتے ھوئے کہا کہ میڈم روبینہ خالد چیئرپرسن بی آئ ایس پی پاکستان اور این سی ایچ ڈی منیجمنٹ کی ہدائت کے مطابق ضلع جھنگ کے ہر گاؤں ،ہر یونین کونسل اور محلہ جات میں این سی ایچ ڈی اور بی آئ ایس پی کے فیلڈ افسران سروے کر رہے ہیں ۔

تاکہ غریب گھرانوں کو انکی دہلیز پر سروس مہیا کی جا سکے ۔انہوں نے محمد عمیر نیازی ڈپٹی کمشنر جھنگ اور رائے خرم شہزاد بھٹی اڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل کے بھرپور تعاون کا شکریہ ادا کیا
بیوروچیف انور علی جاوید جھنگ آن لائن نیوز

شیخ غلام مصطفیٰ سی ای او و چیف ایڈیٹر جھنگ ان لائن نیوز نیٹ ورک 923417886500 +

Leave a Comment