تھانہ گڑھ مہاراجہ کے علاقے “گیل پور” منشیات کا گڑھ بن گیا، ناجائز اسلحہ کی بھر مار سے جرائم میں اضافہ اور شہریوں میں خوف و ہراس بدستور برقرار، پولیس میں چھپی کالی بھیڑوں سے منشیات فروش کی رسائی کے باعث کسی بھی چھاپے کا کوئی فائدہ نہ اٹھایا جا سکا، ڈی پی او جھنگ ،ایس ایچ او تھانہ گڑھ مہاراجہ فوری نوٹس لیکر گیل پور کے علاقے میں گرینڈ آپریشن کریں، مقامی شہری نے اعلی حکام کو درخواست گزار دی

بستی گیل پورتھانہ گڑھ مہاراجہ کے علاوہ ضلع جھنگ کے ہرجگہ ریڈبھی کامیاب ہوتے ہیں، منشات برآمدگی کے ساتھ ملزمان چالان بھی ہوتے ہیں، لیکن بستی گیل پور پرمحکمہ پولیس کےتگڑے تگڑے SHOناکام ہوئے ہیں نہ ہی تحصحیل احمدپورDSPاور DPOنے کبھی اپنے SHOصاحبان سے کبھی پوچھاہے-

جب سے پاکستان بناہے ہرجگہ کچھ دیرکےلیے سختی ہونے پرمنشیات بندہوئی ہے بستی گیل پوروہ جگہ ہے پولیس ریڈکی تیاری کرتی ہے اور منشات فروشوں کوپتاچل جاتاہے اورپولیس بوگس ریڈکے بعدجب واپس جاتی ہے تومنشات کی دوکانیں فوری کھل جاتی ہیں آخرکون اطلاع دیتاہے کون ہے جوان لوگوں کی حمایت کرتاہے-

اس لعنت کی کمائی کی وجہ سے قتل غارت کاسلسلہ جاری ہے پوری بستی میں اسلحہ لائسنس نہیں ہے ہرروز ہوائی فائرنگ ہوتی ہے نہ کسی کی عزت محفوظ ہے نہ ہی کوئی گھرمیں محفوظ ہےمیں DPOصاحب جھنگ سے استدعاکرتاہوں کہ بستی گیل پورمیں منشیات کادھندہ بندکروایاجائےاور سہولت کاروں کوبھی عبرت کانشانہ بنایاجائے-

Leave a Comment