شورکوٹ (رانا محمد شبیر بیوروچیف) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جھنگ کیپٹن ( ر) بلال افتخار کیانی نے جھنگ پولیس کے دبنگ پولیس افسر پی ایس او ٹو ڈی پی او جھنگ سب انسپکٹر رانا محمد سعید کو ایس ایچ او تھانہ وریام والا تعینات کر دیا، جنہوں نے اپنے عہدے کا چارج سنبھال کر کام شروع کر دیا –
یاد رہے کہ سب انسپکٹر رانا محمد سعید پہلے بھی مختلف چوکیات میں چوکی شورکوٹ سٹی میں انچارج چوکی اور تھانہ جات میں تھانہ شورکوٹ کینٹ اور تھانہ وریام والا میں ایس ایچ او کی سیٹ پر تعینات رہ چکے ہیں اور جرائم پیشہ عناصر کیخلاف بہترین کارکردگی دکھا چکے ہیں موصوف کا شمار جھنگ پولیس کے ایماندار اور فرض شناس افسران میں ہوتا ہے-
علاقہ کے عوامی و سماجی حلقوں نے رانا محمد سعید کی ایس ایچ او تھانہ وریام والا تعیناتی کو سراہا ہے اور امید کی ہے کہ وہ پہلے کی طرح جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں کرتے ہوئے علاقہ کو کرائم فری بنانے میں اہم کردار ادا کریں گے-
شیخ غلام مصطفیٰ سی ای او و چیف ایڈیٹر جھنگ ان لائن نیوز نیٹ ورک 923417886500 +