شورکوٹ اہلحدیث یوتھ فورس ضلع جھنگ کے صدر حافظ ثاقب سرور ساقی اہلحدیث یوتھ فورس ضلع جھنگ کے جنرل سیکرٹری حافظ شاہد ندیم اہلحدیث یوتھ فورس ضلع جھنگ کے سیکرٹری اطلاعات زبیر اقبال چیمہ نے 5 اکتوبر بروز ہفتہ 1بجے دن ختم نبوت سیمینار ضلع کونسل جناح ہال جھنگ منعقد ہونے والے-
کے سلسلہ میں تحصیل احمد پور سیال تحصیل اٹھارہ ہزاری تحصیل شورکوٹ کے دورے کیئےاور جماعتی ذمہ داران سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ختم نبوت کا تحفظ ہمارے ایمان کا حصہ ہے اس کے تحفظ کےلئے کسی بھی قسم کی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے 5 اکتوبر کو ضلع کونسل ہال میں مرکزی قائدین خطاب کریں گے-
جن میں حضرت مولانا کاشف نواز رندھاوا چیف آرگنائزر مرکزی جمعیت اہلحدیث پاکستان مناظر اسلام مولانا عمر صدیق اف گوجرانوالہ مرکزی رہنما مرکزی جمعیت اہلحدیث پاکستان مفتی اعظم جھنگ مولانا عبدالرحمان ضیا حضرت مولانا جمیل اجمل گورایہ اف ملتان ان شاءاللہ العزیز ختم نبوت سیمینار جھنگ سے خطاب فرمائیں گے-
جس میں شمع رسالت کے پروانے اس بات کا عزم کریں گے کہ جب تک جسم میں خون دوڑرہا ہے روح اور جسم کا رشتہ قائم ہے ختم نبوت کے تحفظ کےلئے جدوجہد کرتے رہیں گے انہوں نے کہا کہ علامہ احسان الہی ظہیر شہید نے اہلحدیث یوتھ فورس کے نوجوانوں میں ختم نبوت کی بیداری کا جذبہ پیدا کیا-
کہ اس دور میں ختم نبوت کی چوکھٹ کی حفاظت کرنا ہمارا مقصد اور فرض عین ہے جو لوگ ختم نبوت کے خلاف کام کرنے والے ہیں وہ دنیا اور آخرت میں ان شاءاللہ ذلیل اور رسوا ہوں گے –
اور ہورہے ہیں ہم ان شاءاللہ علامہ ساجد میر امیر مرکزی جمعیت اہلحدیث پاکستان اور ڈاکٹر حافظ عبدالکریم ناظم اعلی مرکزی جمعیت اہلحدیث پاکستان کے سپاہی ختم نبوت کا دفاع ناموس رسالت اور اصحابہ رسول کا دفاع کرتے رہیں گے تمام احباب سے گزارش ہے کہ وقت مقررہ پر قافلوں کی شکل میں شرکت کو یقینی بنائیں اور اپنے دلوں کو قرآن و حدیث کے نور سے منور فرمائیں-
شیخ غلام مصطفیٰ سی ای او و چیف ایڈیٹر جھنگ ان لائن نیوز نیٹ ورک 923417886500 +