احمد پور سیال (شیخ غلام مصطفیٰ) ایس ایچ او تھانہ احمد پور سیال ملک علی اکبر کھوکھر نے چارج سنبھالتے ہی جرائم پیشہ افراد کے خلاف کاروائیاں تیز کر دیں، جرائم پر قابو پانا اولین ترجیح ہے، میڈیا سے گفتگو، رپورٹ ضیغم عباس عاجز بیوروچیف جھنگ آن لائن نیوز

احمد پور سیال/جھنگ(ضیغم عباس عاجز سے)احمد پور سیال ایس ایچ او ملک علی اکبر کھوکھر نے چارج سنبھالتے ہی علاقہ میں جاری ڈکیتیوں کی نان سٹاپ سریز کو نتھ ڈال دی
علاقہ میں روزانہ کی بنیاد پر ہونے والی ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث گینگ کا تعاقب کرکے گرفتاری کیلئے پولیس پارٹی کے ہمراہ مختلف مقامات پر ریڈز جاری-

ڈکیتی کی وارداتیں رکنے سے شہریوں میں تحفظ کا احساس برقرار
معمولات زندگی نقل وحرکت میں آسانی ہوگئی
ایس ایچ او ملک علی اکبر کھوکھر نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا جرائم کا خاتمہ میری اولین ترجیح ہے مظلوم کو انصاف اس کی دہلیز پر پہنچایا جائے گا-

شہریوں کے جان و مال کے تحفظ اور امن و امان کی صورتحال کو برقرار رکھنے کیلئے پولیس ہر وقت مصروف عمل ہے مزید انہوں نے کہا غریبوں اور مظلوموں کےلیے میرے دروازے چوبیس گھنٹے کھلے ہیں۔

شیخ غلام مصطفیٰ سی ای او و چیف ایڈیٹر جھنگ ان لائن نیوز نیٹ ورک 923417886500 +

Leave a Comment