وریام والا جھنگ (شیخ غلام مصطفیٰ) دعوت اسلامی کے مرکز فیضان مدینہ وریام والا کے زیر اہتمام تھانہ وریام والا کی مسجد میں میلاد النبی کا اجتماع 25 اکتوبر بروز جمعہ سہ پہر چار بجے شروع ہو گا، جسمیں مبلغ دعوت اسلامی محمد وسیم عطاری کا خصوصی بیان ہوگا، رپورٹ ثمر عباس بیوروچیف جھنگ آن لائن نیوز

تبلیغِ قرآن و سنت کی عالمگیر غیرسیاسی تحریک دعوتِ اسلامی کے ادارہ فیضانِ مدینہ وریام والا کے کمیٹی ممبران نے میرِ مجلس رانا محمد سعید صاحب SHOسے ان کے آفس میں اجتماع ِ میلاد کی *مشاورتی ملاقات* ہوئی. پولیس اسٹیشن کے انچارج صاحب نے *دعوت نامہ پڑھ کر قلبی مسرت* کا اظہار کیا.

اوراجتماعِ میلاد کی تیاری کےلیے سٹیج اور پنڈال کی جگہ کا جائزہ لیا گیا اور انتظامات دیکھے گئے جس پہ سربراہِ تھانہ رانا محمد سعید صاحب نے پروقار تقریب سجانے اور اطراف علاقہ سے آنے والے شہریوں کو *گرینڈ اجتماعِ میلاد پہ خوش آمدید* کہا.

شیخ غلام مصطفیٰ سی ای او و چیف ایڈیٹر جھنگ ان لائن نیوز نیٹ ورک 923417886500 +

Leave a Comment