وریام والا جھنگ (شیخ غلام مصطفیٰ) جرائم پیشہ افراد کے خلاف بدستور کاروائیاں جاری رہیں گی، ٹھکری پہرے کے نظام کو مزید بہتر بنا کر علاقہ کو جرائم سے پاک کیا جا سکتا ہے اور لوگ سکھ کی نیند سو سکتے ہیں، ان خیالات کا اظہار ایس ایچ او تھانہ وریام والا سب انسپکٹر اسد علی باٹا نے چارج سنبھالنے کے بعد سینئر صحافیوں شیخ غلام مصطفیٰ ،پروفیسر حکیم طاہر محمود جنجوعہ سے ملاقات کے دوران کیا،
ان کا مزید کہنا تھا کہ عوام کی حمایت کے بغیر معاشرے سے جرائم کا خاتمہ نا ممکن ہے، منشیات فروشوں ،اشتہاریوں کو قانون کے کٹہرے میں لا کر دم لیں گے، مزید برآں انہوں نے کہا کہ وریام والا کے صحافتی حلقوں کی خدمات قابل ستائش ہیں اور ہمیشہ مثبت صحافت کو فروغ دینے کے لیے ان کا کردار مثالی رہا ہے –
شیخ غلام مصطفیٰ سی ای او و چیف ایڈیٹر جھنگ ان لائن نیوز نیٹ ورک 923417886500 +