شورکوٹ ،ڈی پی او جھنگ کیپٹن ریٹائرڈ بلال افتخار کیانی کے حکم پر ایس ایچ او تھانہ وریام والا اسد علی باٹا کی زیر نگرانی محمد اصف نواز انجم نے دوران گشت اسد علی ولد رب نواز قوم لوناسے 30بور پسٹل اور عصمت اللہ ولد محمد عارف قوم سرگانہ ڈرکی شاہ سے 27لیٹر شراب برآمد کر کے ملزمان کے خلاف محرر ناصر خان بلوچ نے مقدمے درج کردیئے –
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے محمد اصف نوازانجم کا کہنا تھا کہ کرائم کے خاتمے کیلئے ہمارے پولیس کے جوان دن رات محنت کررہے ہیں پولیس کا کام عوام الناس کی جان ومال کی حفاظت ہے جو الحمد للہ ہم دن رات کر رہے ہیں جوکہ ہمارا فرض عین ہے-
شیخ غلام مصطفیٰ سی ای او و چیف ایڈیٹر جھنگ ان لائن نیوز نیٹ ورک 923417886500 +