سیاسی جماعت کے ممکنہ احتجاج کے پیش نظر حکومت کا ملک بھر میں موٹروے بند کرنے کا فیصلہ موٹروے پولیس نے شیڈول جاری کردیا۔
حکومت نے تمام موٹرویز کو آج رات آٹھ بجے بند کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ آئی جی موٹروے نے موٹروے پولیس کو احکامات جاری کر دیئے، ایم چودہ، گیارہ، ایک دو دو تین، چار بند بند رہیں گی۔ پشاور تا اسلام آباد ،لاہور تا اسلام آباد ،لاہور تا عبدالحکیم ،پنڈی بھٹیاں تا ملتان سیالکوٹ تا لاہور ڈی آئی جی تا ہکلہ موٹرویز رات 8 بجے بند کردی جائیں گئی۔!!!