پاکستان فلاح پارٹی کے رہنما سید آفتاب عظیم بخاری کی ضلع کرم میں مسافر گاڑی پر دہشت گردانہ حملہ کی شدیدالفاظ میں مذمت سیاسی جماعتیں ایک دوسرے کیخلاف بیان بازی کا سلسلہ بند کریں ملک کی ترقی واستحکام، دہشت گردی کاخاتمہ کیلئے سیاسی استحکام ہوناضروری ہے

فیصل آبادپاکستان فلاح پارٹی کے مرکزی سینئر رہنما سید آفتاب عظیم بخاری نے خیبر پختونخوا، ضلع کرم میں مسلح افراد کی جانب سے مسافر گاڑیوں پر حملہ کی شدیدالفاظ میں مذمت کی جس کے نتیجے میں 42 افرادجاں بحق جبکہ متعدد زخمی ہوئے ہیں۔انہوں نے کہاکہ ملک میں بڑھتے ہوئے دہشت گردانہ حملے لمحہ فکریہ ہیں، بلوچستان سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں پے درپے ہونے والے دہشتگردانہ حملوں سے ایسالگتاہے کہ ملک وقوم کودہشت گردوں کے رحم وکرم پرچھوڑدیاگیاہے۔سید آفتاب عظیم نےکہاکہ بلوچستان،خیبرپختونخواسمیت ملک کے دیگر حصوں میں بڑھتے ہوئے دہشت گردی کی روک تھام کیلئے سنجیدہ کوششیں کرنے کی ضرورت ہے، ملک کی تعمیروترقی، امن وسلامتی،عوام کی جان مال کی حفاظت کیلئے کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں ہوناچاہیے، حکومت،اپوزیشن جماعتیں دہشت گردی کے خاتمہ کیلئے سرجوڑکربیٹھیں، ملک کے چاروں صوبوں میں دہشت گردی کے واقعات میں عوام سمیت،قانون نافذ کرنے والے شہید ہورہے ہیں، انہوں نے کہاکہ سیاست توہوتی رہے گی،پہلے ملک وقوم کے بارے میں سوچنا چاہیے،ملک کی ترقی واستحکام، دہشت گردی کاخاتمہ کیلئے سیاسی استحکام ہوناضروری ہے۔انہوں نے نے سیاسی جماعتوں سے اپیل کی کہ وہ ایک دوسرے کیخلاف بیان بازی کا سلسلہ بند کریں۔حکومت سے نیشنل ایکشن پلان کے تمام نکات پر عمل درآمد کویقینی بنانے کی اپیل کرتے ہیں تاکہ عوام کو یقین دلایا جاسکے کہ ارباب اختیار واقتدار انکی جان ومال کے تحفظ کیلئے عملی اقدامات یقینی بنارہے ہیں

Leave a Comment