وریام والا،حاجی مقصود احمد سپرا کے ڈیرہ پر سید ندیم شاہ کی زیرنگرانی نادرا کی وین ٹیم کے ہمراہ تشریف لائے جہاں پر انہوں نے عوام الناس کے ب فارم اور شناختی کارڈ نئے اور پرانے کثیر تعداد میں بنائے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے حاجی مقصود احمد سپرا پروفیسر حکیم طاہر محمود جنجوعہ صدر انجمن تاجران وریام نے کہا کہ ہم سید ندیم شاہ اور ان کی ٹیم کے بے حد مشکور و ممنون ہیں-
جو کہ علاقے میں جاکر مہنگائی کے اس دور میں غریب اور بزرگ لوگوں کو گھر گھر پہنچ کر سہولت دیتے ہیں اور بڑی عزت وتکریم کے ساتھ عوام الناس کو باعزت سہولت مہیا کرتے ہیں جس پر ہم حکومت وقت کے مشکور ہیں-
جنہوں نے گاؤں گاؤں قریہ قریہ عوام کو انکی دہلیز پر سہولت دے رکھی ہے یقیناً یہ عمل نیکی سے کم نہیں اہل علاقہ نے نادرا کی جملہ ٹیم اور حاجی مقصود احمد سپرا کا شکریہ ادا کیا جن کی وساطت سے عوام الناس اس ٹیم سے مستفید ہوئے-
شیخ غلام مصطفیٰ سی ای او و چیف ایڈیٹر جھنگ ان لائن نیوز نیٹ ورک 923417886500 +