احمد پور سیال۔گزشتہ روز احمد پور سیال کی واحد ادبی تنظیم بزمِ قلم کے زیرِ اہتمام مشاعرہ بعنوان شامِ دوستاں ایک شام باکمال شعرا سلیم نتکانی اور کامران احمد قمر کے نام منعقد ہوا جس کی صدارت اردو ادب کا شاندار حوالہ جناب شہظل خان کوٹ ادو نے فرمائی شامِ دوستاں کے مہمانانِ خصوصی جناب ڈاکٹر افضل صفی لیہ ، جناب میجر (ر) عارف سعید ملتان ، جناب راکب مختار شورکوٹ تھے –
جبکہ مہمانانِ اعزاز میں فیصل امام رضوی مظفر گڑھ ، حماد گیلانی کوٹ ادو ، سید باسط علی شیرازی سرگودھا ، شہزاد فیض کوٹ ادو ، یاسر نعیم ملتان ، سجاد راز چوک سرور شہید ، عادل گوہر کوٹ ادو ، طارق عزیز سلطانی گڑھ موڑ ، ساجد رضا خان جھنگ ، رمیض الحسن سناواں ، کامران اسلم خانیوال ، اسد دستی مظفر گڑھ اور شاہد ظفر ہنجرا گڑھ موڑ شامل تھے-
مقامی شعرا میں سے اسد رضا سحر ، عمران عالی ، ساجد سلیم ، ثقلین میثم ، قائم بھٹی اور اشرف صابری نے کلام پیش کیا مشاعرے کی نظامت نوجوان شاعر قائم بھٹی نے کی
” شامِ دوستاں ” کا باقاعدہ آغاز تلاوتِ کلامِ پاک سے کیا گیا جس کی سعادت محمد آصف نعیم نے حاصل کی نعتیہ کلام قائم بھٹی نے پیش کیا –
مشاعرے شروع سے لیکر آخر تک عروج پر رہا مہمان شعرا نے شاندار کلام پیش کر کے زندہ دلانِ احمد پور سیال کے دل جیت لیے اردو ادب کی نستعلیق صاحبِ شام شخصیات جناب سلیم نتکانی مظفر گڑھ اور جناب کامران احمد قمر مظفر گڑھ اور صدرِ مشاعرہ جناب شہظل خان نے بزمِ قلم کے شعر فہم اور باذوق سامعین کو سراہتے ہوئے کہا کہ ایسے سامعین کسی نعمت سے کم نہیں اس محفل کی سرشاری دیر تک رہے گی-
احمد پور سیال کے باذوق سامعین کا کہنا تھا کہ بزمِ قلم کے ادبی خدمات کو تاریخ میں سنہری حروف سے لکھا جائیگا معروف سماجی شخصیت جناب قاسم علی خان سیال نے کہا کہ بزمِ قلم خالصتا علم و ادب کے فروغ کے لیے کام کر رہی ہے اور بزمِ قلم کے پلیٹ فارم پر ہی پاکستان بھر کے چنیدہ شعرا سننے کو ملتے ہیں-
سامعین کا کہنا تھا کہ مہمان شعرا کے کلام نے احمد پور کی فضا کو معطر کر دیا ہے اذہان و قلوب پر شاندار شاعری کا سحر طاری ہے جو دیر تک رہے گا اسد رضا سحر صدر بزمِ قلم نے تشریف لانے والے تمام معزز شعرا کرام ، سامعین ، صحافی برادری باالخصوص اراکینِ پریس کلب اور بزمِ قلم کے میڈیا پارٹنرز ذیشان مہدی اور میاں محمد رمضان جنجیانہ کا شکریہ ادا کیا
رپورٹ ضیغم عباس عاجز بیورو چیف پاکستان جھنگ آن لائن نیوز-
شیخ غلام مصطفیٰ سی ای او و چیف ایڈیٹر جھنگ ان لائن نیوز نیٹ ورک 923417886500 +