وریام والاجھنگ (شیخ غلام مصطفیٰ) بین الاقوامی شہرت یافتہ کبڈی ایمپائر و کوچ پاکستان انٹرنیشنل کبڈی ٹیم چوہدری ظفر اقبال گجر(نائب صدر پنجاب ٹیچرز یونین ضلع جھنگ) کو آبائی قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا، نماز جنازہ میں ہر طبقہ فکر سے تعلق رکھنے والے ہزاروں افراد کی شرکت، رپورٹ پروفیسر حکیم طاہر محمود جنجوعہ، شیخ اسد مصطفیٰ

شور کوٹ بین الاقوامی شہرت یافتہ کبڈی ایمپائر وکوچ پاکستان انٹر نیشنل کبڈی ٹیم چوہدری ظفر اقبال گجر پی ای ٹی گورنمنٹ E,S چکنمبر 485 نائب صدر پنجاب ٹیچرز یونین ضلع جھنگ کی نماز جنازہ چکنمبر 491کے سکول میں پڑھائی گئی یاد رہے-

کہ مرحوم چوہدری منیر گجر کے بھائی اور چوہدری یاسر منیر گجر پنجاب پولیس کے چچا تھے جس میں سیاسی سماجی محکمہ پولیس صحافی تاجر برادری کبڈی پلیئر ٹیچر حضرات اور سول سوسائٹی کے لوگوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی-

جن میں مہر خالد محمود سرگانہ سابق ایم پی اے تنویر احمد غزالی چیف ایگزیکٹو آفیسر ایجوکیشن میاں غلام جیلانی جنجوعہ خالد محمود سرگانہ سابق پرنسپل وریام والا میاں دلبر حسین جنجیانہ سیال پروفیسر حکیم طاہر محمود جنجوعہ صدر انجمن تاجران وریام چوہدری حکیم شاہد پرویز جٹ حاجی منیر احمد جٹ عاربی ماسٹر محمد اکرم مہر ناصر سپرا چوہدری نوید احمد جٹ ہیڈ ماسٹر اور دیگر ٹیچر یونین کے معززین اور معززین علاقہ نے کثیر تعداد میں شرکت کی-

مرحوم کے سوگواران میں ایک بیٹا اور دو بیٹیاں اور ایک بیوہ شامل ہے اللہ کریم مرحوم کے درجات بلند فرمائے اور جنت میں اعلی مقام عطا فرمائے اور پسماندگان کو صبر جمیل عطا فرمائے مرحوم کی وفات پر ہر انکھ اشکبار تھی مرحوم انتہائی ملنسار اور شریف النفس انسان تھے اللہ کریم مرحوم کی سفری منزلیں اسان فرمائے آمین-

شیخ غلام مصطفیٰ سی ای او و چیف ایڈیٹر جھنگ ان لائن نیوز نیٹ ورک 923417886500 +

Leave a Comment