شورکوٹ( ) شورکوٹ کے انسانیت دوست فرض شناس ڈاکٹر قاسم سرفراز کملانہ کو قائد اعظم گولڈ میڈل ایوارڈ سے نواز گیا۔
تفصیلات کے مطابق
ڈاکٹر قاسم سرفراز میڈیکل آفیسر تحصیل ہیڈکوارٹر اسپتال شورکوٹ کو
انسانیت کی بے لوث خدمت اعلی کارکردگی اور مثالی فرائض منصبی کی ادائیگی پر گزشتہ روز ای لائبریری آڈیٹوریم سپورٹس کمپلیکس قذافی اسٹیڈیم لاہور میں منعقد ہونے والی قومی سطح کی پروقار تقریب میں استحکام پاکستان فاؤنڈیشن (پاکستان) کی طرف سے قائد اعظم گولڈ میڈل ایوارڈ سے نوازا گیا۔
اس تقریب میں گورنمنٹ آفیشلز سمیت سیاسی و سماجی شخصیات نے شمولیت کی۔ اس موقع پر شورکوٹ سے تعلق رکھنے والے انسانیت سے بے لوث محبت کے جذبے سے سرشار نوجوان ڈاکٹر قاسم کی خدمات کو سراہا گیا ۔ اس موقع پر ڈاکٹر قاسم سرفراز کا کہنا تھا کہ میں نے فرض کی ادائیگی اور انسانیت کی بے لوث خدمت کو مشن بنایا ہوا ہے دکھی انسانیت کی خدمت میری اولین ترجیحات میں شامل ہے۔
شیخ غلام مصطفیٰ سی ای او و چیف ایڈیٹر جھنگ ان لائن نیوز نیٹ ورک 923417886500 +